Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Rasheed Hasrat's Photo'

رشید حسرت

1962 | کوئٹہ, پاکستان

شاعر اور عروض داں

شاعر اور عروض داں

رشید حسرت کا تعارف

اصلی نام : عبد الرشید

پیدائش : 16 Jun 1962 | کوئٹہ, بلوچستان

رشید حسرتؔ کا اصل نام عبدالرشید ہے۔ 16 جون 1962ء کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مِٹھڑی میں پیدا ہوئے۔ 1981ء سے باقاعدہ طور پر ادبی رسائل و اخبارات میں ان کی تخلیقات شائع ہوتی رہی ہیں۔ اردو ادب سے گہری وابستگی کے باعث انھوں نے تدریس کے شعبے کو اختیار کیا اور ستائیس برس تک کالج کے طلبہ کو اردو ادب پڑھاتے رہے۔ گورنمنٹ کالج میں شعبۂ اردو کے سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ 2022ء میں اردو کے پروفیسر کے عہدے سے سبک دوش ہوئے۔ علمِ عروض پر بھی دسترس رکھتے ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی دو برس تک بلا معاوضہ طلبہ کو علمِ عروض اور اردو ادب کی تعلیم دیتے رہے۔ ان کے اب تک چھ شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں، جب کہ چار مزید شعری مجموعے اشاعت کے لیے تیار ہیں۔ 

موضوعات

Recitation

بولیے