aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dark"
سنا ہے اس کی سیہ چشمگی قیامت ہےسو اس کو سرمہ فروش آہ بھر کے دیکھتے ہیں
مرے جنوں کا نتیجہ ضرور نکلے گااسی سیاہ سمندر سے نور نکلے گا
ان چراغوں کے تلے ایسے اندھیرے کیوں ہےتم بھی رہ جاؤ گے حیران ذرا دیکھ تو لو
یہ ہمیں تھے جن کے لباس پر سر رہ سیاہی لکھی گئییہی داغ تھے جو سجا کے ہم سر بزم یار چلے گئے
آج بھی اے کنار بان مجھےتیری اک سانولی سے خطرہ ہے
ساقیا ایک نظر جام سے پہلے پہلےہم کو جانا ہے کہیں شام سے پہلے پہلے
روشنی کم تھی مگر اتنا اندھیرا تو نہ تھاشمع امید بھی گل ہو گئی جلتے جلتے
رت ہے برسات کی دیکھو ضد مت کرو رات اندھیری ہے بادل ہیں چھائے ہوئےرک بھی جاؤ صنم تم کو میری قسم اب کہاں جاؤ گے ایسی برسات میں
گہری رات ہے اور طوفان کا شور بہتگھر کے در و دیوار بھی ہیں کمزور بہت
اک تو شب فراق کے صدمے ہیں جاں گدازاندھیر اس پہ یہ ہے کہ ہوتی سحر نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books