aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سکڑنے"
الیاسف اپنے تئیں آدمیت کا جزیرہ جانتا تھا۔ گہرے پانیوں کے خلاف مدافعت کرنے لگا۔ اس نے اپنے گرد پشتہ بنا لیا کہ محبت اور نفرت، غصہ اور ہمدردی، غم اور خوشی اس پر یلغار نہ کریں کہ جذبے کی کوئی رو اسے بہا کر نہ لے جائے اور الیاسف...
اسے زندگی میں پہلی بار کھانے کی اہمیت معلوم ہوئی۔ پہلے اس کو کھانا ملتا تھا، اب وہ کھانے سے ملنا چاہتی تھی اور مل نہیں سکتی تھی۔ چار روز کے فاقوں نے اسے اپنی ہی نظروں میں ایک بہت بڑا شہید تو بنا دیالیکن اس کے جسم کی ساری...
شہزادے نے جب یہ جانا کہ وہ رات کو مکھن بن جاتا ہے اور ایک عورت اس کی جان بچانے کے لیے یہ جتن کرتی ہے تو اس کی مردانہ غیرت نے جوش کھایا اور اس بات کو اپنی آدمیت اور شجاعت پر حرف جانا۔ وہ یہ سوچ کر انگاروں...
بادشاہ اب پھر ہاتھیوں کی باتیں کررہے تھے اور میں قفس سے کچھ ہٹ کر کھڑا ہوا تھا۔ بادشاہ کی بات سن کر پہلے تومجھے ایسا محسوس ہوا تھا کہ میں اچانک سکڑکر بالشت بھر کا رہ گیا ہوں، لیکن اب یہ معلوم ہورہاتھا کہ میرا بدن پھیل کر اتنا...
’’اچھی ! ایک بات بتا۔‘‘ سکھیا نے سوال کی صورت میں آنکھیں کھول دیں۔ نند نے ادھر ادھر دیکھا۔ سب عورتیں اپنے اپنے کام میں مشغول تھیں۔ ’’کیا جیرام نے تجھے دیکھا ہے؟‘‘ وہ بولی ۔ سکھیا کا جی چاہا کہ وہ پوچھے۔ کون جیرام؟ اور پھر بڑا مزا رہے۔...
آپ کو یہ یاد دلانے کی اجازت چاہتا ہوں جب ۱۸۹۸ء میں بہار میں اردو کے علاوہ ہندی کو بھی دیوناگری رسمِ خط سرکاری طور پر تسلیم کیا گیا تو دلیل یہ دی گئی کہ اردو رسمِ خط کے پڑھنے میں عوام کو اتنی دشواری ہوئی ہے کہ دیوناگری رسمِ...
بس نمبر ۱۷ کی کھڑکی سے باہر دائیں ہاتھ پر سمندر بے شرمی کی حد تک ٹانگیں پھیلائے سپاٹ لیٹا تھا اور رات کی سیاہ شہوت اس پر جھکی ہوئی تھی۔ سمندر کے اطمینان کے نیچے بےشمار وہیل مچھلیاں پوشیدہ تھیں۔ سہمی ہوئی، سرخ پھولوں سے خائف۔ اس کی سیاہ...
اس دور کی کہانیوں میں اس لحاظ سے ایک معنوی ربط اور وحدت ہے کہ ان میں سے زیادہ تر انسان کے روحانی زوال کو کسی نہ کسی نہج سے پیش کرتی ہیں اور وجود کی غرض وغایت اور نوعیت و ماہیت کے بارے میں طرح طرح کے سوال اٹھاتی...
ظفر اقبال نے ابھی چند برس پہلے ’’گلافتاب‘‘ میں اردو زبان کا خواب نامہ ترتیب دیا اور اس ضرورت کی نشان دہی کی کہ اردو زبان کی رگوں میں پنجابی زبان کے تازہ لہو کی آمیزش اسے سوکھنے، سکڑنے اور مرجھانے سے بچا سکتی ہے۔ اقبال نے اپنے عہد کی...
لیکن میرے لفظ ہونٹوں پر اَن کہے ہی رہ گئے۔ اس کا ہاتھ تیزی سے حرکت میں آیا اور ہلتے ہوئے شیشے سے پنجرہ بھڑا دیا۔ تیلیوں والے پنجرے کے ایک کونے میں وہ پرندے سمٹے سکڑے، ایک دوسرے سے جڑے ہوئے بیٹھے تھے، پروں میں ہوا بھرے ہوئے جیسے...
بیضۂ چشم میں اک روز سمانے کے لیےپوری دنیا نے سکڑنے کی تمنا کی تھی
ماں کی عدم موجودگی میں اس کے باپ کی ملاقات نوشی سے ہوتی تو وہ خوب چہکتا اور قہقہے لگاتا تھا۔ اس کی آنکھیں سکڑنے اور پھیلنے لگتی تھیں۔ منہ سے بہتے پانی کو وہ بار بار اپنی دھوتی کے پلو سے صاف کرتا تھا۔ ایسے موقعوں پر اس کا...
سکڑنے لگے اپنے خیموں کی جانبوہ ریتی کے ذرے جنہیں آب سورج کی کرنوں نے دی تھی
روشن علی نے کہا تھا۔ کار سے تقریباً چار گھنٹے میں چن چولی پہنچ جاؤگے۔ چن چولی پہنچ کر کسی سے بھی ’آرام گھرفارم ہاؤس‘ پوچھ لینا۔ میں نے گھڑی دیکھی۔ بارہ بج رہے تھے۔ میں صبح نو بجے چلا تھا۔ تین گھنٹے ہو گئے تھے۔ ایک آدھ گھنٹے میں...
وہ شہر کبھی نہیں مرتے، جس کی شمعوں سے بہت سے ذہنی منطقے فروزاں ہوں اور جس کی روشنی کا دائرہ صرف شہر میں نہیں بلکہ پوری کائنات تک پھیلا ہوا ہو۔ نثری اور شعری سطروں میں جس شہر کی سانسیں چلتی رہتی ہوں، اس شہر کی قسمت میں فنا...
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books