aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ملالؔ"
صغیر ملال
1951 - 1992
شاعر
قمر ملال
born.1992
زندگی پیاری ہے لوگوں کو اگر اتنی ملالؔکیوں مسیحاؤں کو زندہ نہیں رہنے دیتے
ملالؔ ایسے کئی لوگ ہوں گے رستے میںجو تم سے تیز یا آہستہ چل رہے ہوں گے
جو دیکھ لیتے ہیں چیزوں کے آر پار ملالؔکسی بھی چیز کو اتنا برا نہیں کہتے
فضا زمین کی تھی اتنی اجنبی کہ ملالؔستارہ وار کہیں راکھ ہو گیا ہوگا
سورج ہے روشنی کی کرن اس جگہ ملالؔوسعت میں کائنات اندھیرے کا جال ہے
انسانی زندگی میں جو دور سب سے زیادہ امنگوں ، آرزؤں ، تمناؤں اور رنگینیوں سے بھرا ہوتا ہے وہ جوانی ہی ہے ۔ جوانی کو موضوع بنانے والی شاعری جوانی کی ان رنگینیوں کو بھی قید کرتی ہے اور جوانی کے گزرنے اور اس کی یاد سے چھا جانے والے گہرے ملال کو بھی ۔
معشوق کی ایک نگاہ کے لئے تڑپنا اور اگر نگاہ پڑ جائے تو اس سے زخمی ہوکر نڈھال ہوجانا عاشق کا مقدر ہوتا ہے ۔ ایک عاشق کو نظر انداز کرنے کے دکھ ، اور دیکھے جانے پر ملنے والے ایک گہرے ملال سے گزرنا ہوتا ہے ۔ یہاں ہم کچھ ایسے ہی منتخب اشعار پیش کر رہے ہیں جو عشق کے اس دلچسپ بیانیے کو بہت مزے دار انداز میں سمیٹے ہوئے ہیں ۔
شہر ملال
عرفان صدیقی
کلیات
انگلیوں پر گنتی کا زمانہ
افسانہ
آفرینش
ناول
غم پر ملال
حکیم محمد شعیب
گرد ملال
حمید نسیم
اختلاف
بے کار آمد
صبح ملال و شام غم
منشی احمد حسین خاں
خود نوشت
ملال سبطین
گوہر علی خاں گوہر
اسلامیات
نابود
ملال
شیخ محمد حسین شاہ
دیوان
بے کار آمد
چاندنی رات نے احساس دلایا ہے ملالؔآدمی کتنے سرابوں میں گھرا ہوتا ہے
خیال تک نہ رہے رائیگاں گزرنے کااگر ملالؔ ان آنکھوں کو مہرباں دیکھوں
آخری تجزیہ یہی ہے ملالؔآدمی دائروں میں رہتا ہے
کیا عجب راز ہے ہوتا ہے وہ خاموش ملالؔجس پہ ہونے کا کوئی راز عیاں ہوتا ہے
ہونے کی انتہا ہے وہی آج تک ملالؔجو ابتدا میں ہو گیا اس خاکدان میں
ایک دم ہو روشنی تو کیا نظر آئے ملالؔکیا سمجھ پاؤں جو سب کچھ ناگہاں معلوم ہو
کس کو ابن السبیل کہتے ملالؔنئے رستوں کا کون بیٹا تھا
یوں تو مجھے بھی شکوہ ہے ان سے مگر ملالؔحالات اس طرح کے ہیں لوگوں سے بھی ہو کیا
نہ سانس لے سکا گہرائیوں میں جب وہ ملالؔتو اس کو اپنے جزیرے سے ہمکنار کیا
سوئے ہوئے کریں گے ملالؔ اس کا تجزیہاس خواب گاہ میں کوئی بیدار ہو گیا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books