aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हिचकी"
زندگی بھر کے شکوے گلے تھے بہت وقت اتنا کہاں تھا کہ دہراتے ہمایک ہچکی میں کہہ ڈالی سب داستاں ہم نے قصے کو یوں مختصر کر لیا
آخری ہچکی ترے زانوں پہ آئےموت بھی میں شاعرانہ چاہتا ہوں
آخری ہچکی ترے زانو پہ آئےموت بھی میں شاعرانہ چاہتا ہوں
آخری ہچکی لینی ہے اب آ جاؤبعد میں تم کو کون بلانے والا ہے
نسیم صبح گلشن میں گلوں سے کھیلتی ہوگیکسی کی آخری ہچکی کسی کی دل لگی ہوگی
ہندوستانی اساطیری روایات کے حوالے سے ہچکی کا سبب یہی سمجھا جاتا ہے کہ کوئی یاد کررہا ہے ۔ اس قسم کے تصورات سچ اور جھوٹ سے ماورا ہوتے ہیں ۔ شاعروں نے بھی ہچکی کو اس کے اسی تناظر میں برتا ہے ۔ کچھ اشعار کا انتخاب ہم آپ کے لئے پیش کر رہے ہیں ۔
हिचकीہچکی
the hiccough, convulsive, sobbing or breathing
وہ رشک غیر پر رو رو کے ہچکی میری بندھ جانافریبوں سے وہ تیرا شک مٹانا یاد آتا ہے
انسان کے متعلق یہ تازہ خبر سن کر مرزا مجھے تخلیے میں لے گئے۔ دراصل تخلیے کا لفظ انھوں نے استعمال کیا تھا، ورنہ جس جگہ وہ مجھے دھکیلتے ہوئے لے گئے، وہ زنانے اور مردانے کی سرحد پر ایک چبوترہ تھا، جہاں ایک میراثن گھونگھٹ نکالے ڈھولک پر گالیاں...
کر دیا تیرے تغافل نے ادھورا مجھ کوایک ہچکی اگر آ جائے تو پورا ہو جاؤں
میرے لئے جو تین عدد سیب لائے تھے وہ کھا چکنے کے بعد جب انہیں کچھ قرار آیا تو وہ مشہور تعزیتی شعر پڑھا جس میں ان غنچوں پرحسرت کا اظہار کیا گیا ہے جو بن کھلے مرجھا گئے۔ میں فطرتاً رقیق القلب واقع ہوا ہوں اور طبیعت میں ایسی...
مری بے ساختہ ہچکی مجھے کھل کر بتاتی ہےترے اپنوں کو گاؤں میں تو اکثر یاد آتا ہے
نکیر، میں سمجھا نہیں۔ منکر، تم کو یاد نہیں، انہوں نے ایک شعر کہا تھا جس کے کراماً کاتبین اکثر چرچے کیا کرتے تھے،...
ہچکی تھمتی ہی نہیں ناصرؔآج کسی نے یاد کیا ہے
’’کہو کہو۔‘‘ مولوی ابل نے شمیم احمد کے کندھے کو تھپکا اور پھر چونک کر اس کے دوسرے کندھے پر بھی ہاتھ رکھ دیا۔ شمیم احمد کے کندھے کی ہڈی پر گوشت کی اتنی بڑی گیندیں سی رکھی تھیں۔ ’’کہو نا عزیزم۔‘‘...
’’تم اور بھی موٹی ہو جاؤ گی۔‘‘ بس خاموش، اس نا بکار کو خدا سمجھے جسے میں متواتر دو ہفتے سے حلق میں رنگا رنگ کے نوالے ٹھونستے دیکھتی رہی ہوں۔ ایک انسان تو اتنا ہضم نہیں کرسکتا۔‘‘...
نزع میں ہچکی نہیں آئی مجھےبھولنے والے خدارا یاد کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books