aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gila-e-zaur"
گلۂ جور نہ ہو شکوۂ بیداد نہ ہوعشق آزاد ہے کیوں حسن بھی آزاد نہ ہو
گلۂ جور نہ کر شکوۂ بیدار نہ کرظلم سہنے کا مزا یہ ہے کہ فریاد نہ کر
آپ کے شکوۂ بے جا کا گلہ کیا کرناآپ نے اپنی محبت تو کبھی دی ہوتی
دیکھیے جور مسلسل پہ مرے ضبط کی تابلب پہ شکوہ ہو گلہ ہو یہ ضروری تو نہیں
ضبط غم شیوۂ محبت ہےکیوں جفا کا گلہ کرے کوئی
سایۂ مرغ پریدہ ہے کہ یہ ابر بہارگلۂ مرحمت آہ طپاں ہے کہ جو تھا
آج ہم کیا گلہ کریں اس سےگلۂ تنگیٔ قبا کیجے
اور بھی ایسی تو باتیں ہیں بہتگلۂ رنجش بے جا ہی نہیں
ہوئے اتفاق سے گر بہم تو وفا جتانے کو دم بہ دمگلۂ ملامت اقربا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
خدا سے کیا گلۂ جور زندگی کیجیےگزارنی تھی گھڑی دو گھڑی گزار آئے
کس کو نہیں کوتاہیٔ قسمت کی شکایتکس کو گلہ گردش ایام نہیں ہے
دل کا مفہوم اشاروں سے اجاگر نہ ہوابے کسئ گلۂ خام پہ رونا آیا
ہے دور جہاں میں مجھے سب شکوہ تجھی سےکیوں کچھ گلہ گردش ایام کروں میں
اک مفلس خوددار یہ کہتا تھا خدا سےمیں کر نہیں سکتا گلۂ درد فقیری
زخم دل کے نہیں آثار بظاہر لیکنچارہ گر سے گلۂ درد نہاں آج بھی ہے
کسی سے کیا گلۂ جور آسماں کیجےکہ جس زمیں پہ رہیں ہم وہ آسماں ہو جائے
حسن دل کش کے تلون پہ نظر جب پہنچینہ رہا پھر گلۂ گردش تقدیر مجھے
سچ تو ہے اپنی ہی غفلت نے ہے روندا ہم کوکس لیے ہم گلۂ گردش ایام کریں
جنہیں خبر تھی کہ شرط نواگری کیا ہےوہ خوش نوا گلۂ قید و بند کیا کرتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books