aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "malka-e-husn"
ملکۂ حسن نہیں پھر بھی تو اے جان وفااچھی لگتی ہے بہت ہی مجھے صورت تیری
چلو اچھا ہی ہوا مفت لٹا دی یہ جنسہم کو ملتا صلۂ حسن نظر ہی کتنا
رضاؔ نے دل کو سجا کر ترے تصور سےجہان حسن میں اک حسن دو جہاں دیکھا
خلاق حسن و عشق بڑا دل نواز ہےتخلیق شمع ہوتے ہی پروانہ بن گیا
دنیا میں رہے سلسلۂ حسن مجھے کیااے وقت مرا عہد تمنا نہ رہے گا
مجاہد کی اذان
شیخ حسن البنا شہید
ہو سکا پھر بھی نہ اس کے حسن رنگیں کا بیاںشہر فکر و فن سے تشبیہات ہم لائے بہت
وہ میل جول حسن و بصیرت میں اب کہاںجو سلسلہ تھا پھول کا پتھر سے کٹ گیا
واعظ تو باغ حسن کی اک بار سیر کرممکن ہے دل کشی میں ہو خلد بریں شریک
محرومیٔ حیات کا حل ڈھونڈتے رہےیعنی ادائے حسن عمل ڈھونڈتے رہے
ہوشیاری سے ہو پرویںؔ چمن حسن کی سیردام اور دانہ ہیں دونوں رخ دل دار کے پاس
غش کھا کے گر پڑے نہ کہیں رعب حسن سےاس واسطے ہے پشت بہ دیوار آئنہ
شعلۂ حسن بتاں پھونک نہ دے عالم کوسرخ ہیں پھول سے رخسار بڑی مشکل ہے
نمائش تو بجا ہے جلوۂ حسن مجسم کییہ لازم ہے نظر شائستۂ دیدار ہو جائے
کیا حسن کی بھیک بھی ہوتی ہے جب چٹکی چٹکی جڑتی ہےہم اہل غرض جانیں اس کو تم صاحب دولت کیا جانو
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
معرکہ آرا ہوئے تھے حسن و عشقبیچ میں دل آ گیا مارا گیا
اس طرح کر رہے ہیں رضاؔ کا وہ تذکرہخالی نہیں ہے طنز سے حسن کلام تک
حسن والوں کی خدائی ہے خدائی برہمکس کو رحم آئے محبت کے گنہگاروں پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books