aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rauf raza"
رؤف رضا
1956 - 2016
شاعر
جون بدل دی گھر کے کونے کونے کیآتی ہے آواز کہاں سے رونے کی
جتنا پاتا ہوں گنوا دیتا ہوںپھر اسی در پہ صدا دیتا ہوں
اشک تحریر ہیں محبت کیوصل کی اور وقت ہجرت کی
میرے سینے سے نکالو مری بنیاد کی جاناتنی آسانی سے ویران نہیں ہوتا میں
تم کوئی اور نہ تصویر روانہ کرنامیری پلکوں کی تو عادت ہے پرانا کرنا
دستکیں میری
شاعری
گلبن رضا
عبدالرؤف نیر
یاد تیری دل سے بن کر تیر نکلیجب بھی بٹوے سے تری تصویر نکلی
روشنی ہونے لگی ہے مجھ میںکوئی شے ٹوٹ رہی ہے مجھ میں
کچھ عجب سا ہوں ستم گر میں بھیاس پہ کھلتا ہوں بدن بھر میں بھی
کہاں گئے وہ شفیق لمحےمیں جن کو جی کر بڑا ہوا ہوں
رفتہ رفتہ لوگ عادی ہو گئےرات کو دن کی طرح برتا گیا
میں شور ہوں تیری خامشی کاتمام گھر میں مچا ہوا ہوں
تم بھی اس سوکھتے تالاب کا چہرہ دیکھواور پھر میری طرح خواب میں دریا دیکھو
اب اسی بات پہ حیران ہوا بیٹھا ہوںکیوں کسی بات پہ حیران نہیں ہوتا میں
کچھ نہیں اگلی ملاقات کی گھبراہٹ ہےاس کے جانے سے پریشان نہیں ہوتا میں
ہمارے پاس تمہارے سوا نہ تھا کچھ بھیہزار چاہتیں رکھی ہوئی تھیں میلے میں
اس ملاقات کو زنجیر کی صورت کر دےخود سے ملتا ہوں تو آپے میں نہیں رہتا ہوں
اسی میں سو رمز سوجھتے ہیںجو بات کہنے سے رہ گئی ہے
میرے چہرے سے عیاں کچھ بھی نہیںیہ کمی ہے تو کمی ہے مجھ میں
بہت خوبیاں ہیں ہوس کار دل میںنیا شور مچتا ہے ہر بار دل میں
اتنی رنجش میں اکیلا نہیں ہو سکتا میںآج کی رات بھی اپنا نہیں ہو سکتا میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books