aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "teg-e-furqat"
وقت کے افسوں سے تھمتا نالۂ ماتم نہیںوقت زخم تیغ فرقت کا کوئی مرہم نہیں
جو تاب تماشا ہی نہیں اس میں رضاؔ تووہ آتش فرقت کو بجھا کیوں نہیں دیتا
دن ہے بھاری غم فرقت کے گرفتاروں پررات کٹتی ہے دہکتے ہوئے انگاروں پر
کبھی وہ دیکھتے ہیں اپنے تیغ و بازو کوکبھی وہ غیظ سے مجھ پر نگاہ کرتے ہیں
کیا بھڑکے ہے سینہ میں مرے آتش فرقتجو آہ کے ہمراہ نکلتا ہے دھواں سرخ
تیر و کماں کے ساتھ نہ تیغ و تبر کے ساتھہم جنگ خالی ہاتھ لڑے ہیں جگر کے ساتھ
زخم فرقت کو تری یاد نے بھرنے نہ دیاغم تنہائی مگر رخ پہ ابھرنے نہ دیا
دست قاتل میں کوئی تیغ نہ خنجر ہوتامرا سایہ جو مرے قد کے برابر ہوتا
اور تو ترک کیا سب نے شب فرقت میںبیکسی باز نہ آئی مری غم خواری سے
فرقت میں نریشؔ خستہ جاں کو اس طرح جو تڑپاتے ہودزدیدہ نگاہی سے اپنی کیا برق گرانا بھول گئے
جنبش تیغ نگہ کی نہیں حاجت اصلاًکام میرا وہ اشاروں ہی میں کر جاتے ہیں
نشتر مژگاں کی تیزی کے سببایک کانٹا ہے دل پر خار میں
مجھ سے نہ پوچھ اپنی ہی تیغ ادا سے پوچھکیوں تیری چشم لطف بھی مرہم نہ ہو سکی
یار تو قتل عام کر ڈالےتیغ باندھے کہاں کمر ہی نہیں
خدنگ آہ کو روکے رہا ہوں فرقت میںخیال ہے مجھے افلاک کی تباہی کا
ان کی فرقت میں مرا شغل یہی تھا دن راتہاتھ جب دل سے اٹھے دیدۂ تر تک پہنچے
تیغ فرقت سے جگر پاش ہوا جاتا ہےدل غم رنج سے پامال ہوا جاتا ہے
یہ شاخ گل کی لچک بھی پیام رکھتی ہےبسان تیغ تھے جو ہم کو حق پرست ملے
حال سوز غم فرقت کروں تحریر تو ہوکبک کی چونچ قلم بال سمندر کاغذ
نظام عالم فرقت خلاف قدرت تھانہ ماہتاب ہی نکلا نہ آفتاب آیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books