aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "'jaun-elia'"
میں جو ہوں جونؔ ایلیا ہوں جناباس کا بے حد لحاظ کیجئے گا
جو گزاری نہ جا سکی ہم سےہم نے وہ زندگی گزاری ہے
ساری دنیا کے غم ہمارے ہیںاور ستم یہ کہ ہم تمہارے ہیں
یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتاایک ہی شخص تھا جہان میں کیا
زندگی کس طرح بسر ہوگیدل نہیں لگ رہا محبت میں
کس لیے دیکھتی ہو آئینہتم تو خود سے بھی خوب صورت ہو
مستقل بولتا ہی رہتا ہوںکتنا خاموش ہوں میں اندر سے
بہت نزدیک آتی جا رہی ہوبچھڑنے کا ارادہ کر لیا کیا
کون اس گھر کی دیکھ بھال کرےروز اک چیز ٹوٹ جاتی ہے
کیا کہا عشق جاودانی ہے!آخری بار مل رہی ہو کیا
یاد اسے انتہائی کرتے ہیںسو ہم اس کی برائی کرتے ہیں
دل کی تکلیف کم نہیں کرتےاب کوئی شکوہ ہم نہیں کرتے
بن تمہارے کبھی نہیں آئیکیا مری نیند بھی تمہاری ہے
کوئی مجھ تک پہنچ نہیں پاتااتنا آسان ہے پتا میرا
کیا ستم ہے کہ اب تری صورتغور کرنے پہ یاد آتی ہے
سب میرے بغیر مطمئن ہیںمیں سب کے بغیر جی رہا ہوں
مجھے اب تم سے ڈر لگنے لگا ہےتمہیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا
تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہومیں دل کسی سے لگا لوں اگر اجازت ہو
کیا تکلف کریں یہ کہنے میںجو بھی خوش ہے ہم اس سے جلتے ہیں
جان لیوا تھیں خواہشیں ورنہوصل سے انتظار اچھا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books