aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",fQOG"
لوگ اچھے ہیں بہت دل میں اتر جاتے ہیںاک برائی ہے تو بس یہ ہے کہ مر جاتے ہیں
اس کے فروغ حسن سے جھمکے ہے سب میں نورشمع حرم ہو یا کہ دیا سومنات کا
میں نے کتنے رستے بدلے لیکن ہر رستے میں فروغؔایک اندھیرا ساتھ رہا ہے روشنیوں کے ہجوم لیے
میرا بھی ایک باپ تھا اچھا سا ایک باپوہ جس جگہ پہنچ کے مرا تھا وہیں ہوں میں
حسن کو حسن بنانے میں مرا ہاتھ بھی ہےآپ مجھ کو نظر انداز نہیں کر سکتے
موسم ہولی ہے دن آئے ہیں رنگ اور راگ کےہم سے تم کچھ مانگنے آؤ بہانے پھاگ کے
اپنے حالات سے میں صلح تو کر لوں لیکنمجھ میں روپوش جو اک شخص ہے مر جائے گا
رخسار پر ہے رنگ حیا کا فروغ آجبوسے کا نام میں نے لیا وہ نکھر گئے
فصل تمہاری اچھی ہوگی جاؤ ہمارے کہنے سےاپنے گاؤں کی ہر گوری کو نئی چنریا لا دینا
عشق وہ کار مسلسل ہے کہ ہم اپنے لیےایک لمحہ بھی پس انداز نہیں کر سکتے
عشق کو دیجئے جنوں میں فروغدرد سے درد کی دوا کیجئے
آئے گا میرے بعد فروغؔ ان کا زمانہجس دور کا میں ہوں مرے اشعار نہیں ہیں
میں منتظر ہوں تیری تمنا لئے ہوئےآ جا فروغ حسن کی دنیا لئے ہوئے
یہ تری مست نگاہی یہ فروغ مے و جامآج ساقی ترے رندوں سے ادب مشکل ہے
اک نو بہار ناز کو تاکے ہے پھر نگاہچہرہ فروغ مے سے گلستاں کیے ہوئے
عشق سے ہے فروغ رنگ جہاںابتدا ہم ہیں انتہا ہیں ہم
دے اسے بھی فروغ حسن کی بھیکدل بھی لگ کر قطار میں آیا
اک یہی دنیا بدلتی ہے فروغؔکیسی کیسی اجنبی دنیاؤں میں
یاد فروغ دست حنائی نہ پوچھیےہر زخم دل کو رشک نمک داں بنا دیا
یہ مے کدہ ہے کلیسا و خانقاہ نہیںعروج فکر و فروغ نظر کی منزل ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books