aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "آئینۂ_خودی"
آئینہ خود بھی سنورتا تھا ہماری خاطرہم ترے واسطے تیار ہوا کرتے تھے
ہمہ تن ہو گئے ہیں آئینہخود نمائی سی خود نمائی ہے
تیری تکمیل کی خاطر ہی فقط آئینےخود کو تیار کیا جائے ضروری تو نہیں
کس لیے دیکھتی ہو آئینہتم تو خود سے بھی خوب صورت ہو
خود پر بھی کھولیے نہ کبھی دل کی وارداتآئینہ سامنے ہو تو چہرہ چھپائیے
آئینہ مجھ کو دیکھ کے حیرت زدہ ہواخود ہی جمال یار کا میں آئنہ ہوا
میں خود کو بھول چکا تھا مگر جہاں والےاداس چھوڑ گئے آئینہ دکھا کے مجھے
خود کو کبھی نہ دیکھا آئینے ہی کو دیکھاہم سے تو کیا کہ خود سے نا آشنا رہا ہے
خود مری آنکھوں سے اوجھل میری ہستی ہو گئیآئینہ تو صاف ہے تصویر دھندلی ہو گئی
آئینہ رو بہ رو رکھ اور اپنی چھب دکھاناکیا خود پسندیاں ہیں کیا خود نمائیاں ہیں
میں تو منیرؔ آئینے میں خود کو تک کر حیران ہوایہ چہرہ کچھ اور طرح تھا پہلے کسی زمانے میں
یاد ہے آنسؔ پہلے تم خود بکھرے تھےآئینے نے تم سے بکھرنا سیکھا تھا
اپنے جلوے کا وہ خود آپ تماشائی ہےآئینے اس نے لگا رکھے ہیں دیواروں میں
کچھ غور کا جوہر نہیں خود فہمی میں حیراں ہیںاس عصر کے فاضل سب سطحی ہیں جوں آئینہ
خود نمائی کے سلیقے ابھی کم آتے ہیںآئینا ہاتھ سے رکھ دیجیے ہم آتے ہیں
خود اپنی شکل دیکھے ایک مدت ہو گئی مجھ کواٹھا لیتا ہے پتھر ٹوٹے آئینے نہیں دیتا
جس پر نظر پڑے اسے خود سے نکالناروشن دلوں کا کام ہے مانند آئینہ
بہت دشوار ہے اب آئینے سے گفتگو کرناسزا سے کم نہیں ہے خود کو اپنے رو بہ رو کرنا
آج آئینے میں خود کو دیکھ کر یاد آ گیاایک مدت ہو گئی جس شخص کو دیکھے ہوئے
کیا رات کے آشوب میں وہ خود سے لڑا تھاآئینے کے چہرے پہ خراشیں سی پڑی ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books