aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "آخر_شب"
آخر شب ہوئی آغاز کہانی اپنیہم نے پایا بھی تو اک عمر گنوا کر اس کو
لہو کے پار کوئی منتظر ہے آخر شبکمال ضبط سے آگے سفر کیا جائے
نیند کیوں ٹوٹ گئی آخر شبکون میرے لئے تڑپا ہوگا
ہمیں خبر ہے کہ ہم ہیں چراغ آخر شبہمارے بعد اندھیرا نہیں اجالا ہے
میں اپنی داستاں کو آخر شب تک تو لے آیاتم اس کا خوب صورت سا کوئی انجام لکھ دینا
کون رویا پس دیوار چمن آخر شبکیوں صبا لوٹ گئی راہ گزر سے پوچھو
سانس رکتی ہے چھلکتے ہوئے پیمانے میںکوئی لیتا تھا ترا نام وفا آخر شب
وصل کی شب کا مزہ ہوتا ہے اول جیسےویسے ہی ہوتا ہے احوال بتر آخر شب
شب اول تو توقع پہ ترے وعدے کےسہل ہوتی ہے بلا ہوتی ہے پر آخر شب
منزلیں عشق کی آساں ہوئیں چلتے چلتےاور چمکا ترا نقش کف پا آخر شب
بس وہی میری آخری شب تھیچاند جس رات مجھ سے روٹھا تھا
یہ زندگی کی آخری شب ہی نہ ہو کہیںجو سو گئے ہیں ان کو جگا لینا چاہیئے
احوال میرؔ کیوں کر آخر ہو ایک شب میںاک عمر ہم یہ قصہ تم سے کہا کریں گے
دسمبر کی شب آخر نہ پوچھو کس طرح گزرییہی لگتا تھا ہر دم وہ ہمیں کچھ پھول بھیجے گا
کچھ تو ہی بتا آخر کیوں کر ترے بندوں پرہر شب ہے نئی آفت ہر روز مصیبت ہے
روشنی ہو رہی ہے کچھ محسوسکیا شب آخر تمام کو پہنچی
یہ آخر ہے یہ آخر ہے یہ آخر ہے یہ آخراس کے ہر اک ظلم کو میں نے آخر سمجھا بھول ہوئی
فربہ تنی کی فکر میں ناداں ہیں روز و شبآخر کو جانتے نہیں ہے یہ غذائے مرگ
اول شب وہ بزم کی رونق شمع بھی تھی پروانہ بھیرات کے آخر ہوتے ہوتے ختم تھا یہ افسانہ بھی
اے اجل ایک دن آخر تجھے آنا ہے ولےآج آتی شب فرقت میں تو احساں ہوتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books