aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "اتارا"
سورما جس کے کناروں سے پلٹ آتے ہیںمیں نے کشتی کو اتارا ہے اسی پانی میں
جس نے کچھ احساں کیا اک بوجھ سر پر رکھ دیاسر سے تنکا کیا اتارا سر پہ چھپر رکھ دیا
اب نزع کا عالم ہے مجھ پر تم اپنی محبت واپس لوجب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو بوجھ اتارا کرتے ہیں
پھر کوئی وسعت آفاق پہ سایہ ڈالےپھر کسی آنکھ کے نقطے میں اتارا جاؤں
جنگ کا ہتھیار طے کچھ اور تھاتیر سینے میں اتارا اور ہے
ڈھونڈتا ہوں میں زمیں اچھی سییہ بدن جس میں اتارا جائے
اپنے لیے تجویز کی شمشیر برہنہاور اس کے لیے شاخ سے اک پھول اتارا
اتارا دل کے ورق پر تو کتنا پچھتایاوہ انتساب جو پہلے بس اک کتاب پہ تھا
شب کی آغوش میں مہتاب اتارا اس نےمیری آنکھوں میں کوئی خواب اتارا اس نے
اس شخص نے کل ہاتوں ہی ہاتوں میں فلک پرسو بار چڑھایا مجھے سو بار اتارا
لباس درد بھی ہم نے اتارایہ کپڑے اب پرانے ہو چکے ہیں
جانے میں کون تھا لوگوں سے بھری دنیا میںمیری تنہائی نے شیشے میں اتارا ہے مجھے
مالک مجھے جہاں میں اتارا ہے کس لئےآدم کی بھول میرا خسارہ ہے کس لئے
آپسی رشتوں کی خوشبو کو کوئی نام نہ دواس تقدس کو نہ کاغذ پر اتارا جائے
ہم نے غزلوں میں جو اتارا ہےتری آنکھوں کا استعارہ ہے
ان کو بھی اتارا ہے بڑے شوق سے ہم نےجو نقش ابھی دل میں اترنے کے نہیں تھے
زمیں پہ صرف اتارا نہیں منیرؔ اس نےپھر اس کے بعد ہمارا خیال بھی رکھا
عکس خیال یار سنوارا کریں گے ہمشیشے میں آئنے کو اتارا کریں گے ہم
ترا فراق تو رزق حلال ہے مجھ کویہ پھل پرائے شجر سے اتارا تھوڑی ہے
''جو بھی آوے ہے وہ نزدیک ہی بیٹھے ہے ترے''شیشۂ چشم میں کس کس کو اتارا ہوا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books