aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "اتراتی"
اس سینۂ ویراں میں کھلائے نہ کبھی پھولکیوں باغ پہ اتراتی رہی باد صبا ہے
کیوں نہ اپنی خوبیٔ قسمت پہ اتراتی ہواپھول جیسے اک بدن کو چھو کر آئی تھی ہوا
آسماں اتنی بلندی پہ جو اتراتا ہےبھول جاتا ہے زمیں سے ہی نظر آتا ہے
کتنے عیش سے رہتے ہوں گے کتنے اتراتے ہوں گےجانے کیسے لوگ وہ ہوں گے جو اس کو بھاتے ہوں گے
رکھنا ہے کہیں پاؤں تو رکھو ہو کہیں پاؤںچلنا ذرا آیا ہے تو اترائے چلو ہو
ہوا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتاوگرنہ شہر میں غالبؔ کی آبرو کیا ہے
بیچ سڑک اک لاش پڑی تھی اور یہ لکھا تھابھوک میں زہریلی روٹی بھی میٹھی لگتی ہے
وہ تھے جواب کے ساحل پہ منتظر لیکنسمے کی ناؤ میں میرا سوال ڈوب گیا
جب شام اترتی ہے کیا دل پہ گزرتی ہےساحل نے بہت پوچھا خاموش رہا پانی
کبھی میری طلب کچے گھڑے پر پار اترتی ہےکبھی محفوظ کشتی میں سفر کرنے سے ڈرتا ہوں
لہو میں اترتی رہی چاندنیبدن رات کا کتنا ٹھنڈا لگا
الجھ رہے ہیں بہت لوگ میری شہرت سےکسی کو یوں تو کوئی مجھ سے اختلاف نہ تھا
زمانہ دوستی پر ان حسینوں کی نہ اترائےیہ عالم دوست اکثر دشمن عالم بھی ہوتے ہیں
اس کا جواب ایک ہی لمحے میں ختم تھاپھر بھی مرے سوال کا حق دیر تک رہا
کچھ دیر اس نے دیکھ لیا چاند کی طرفکچھ دیر آج چاند کو اترانا چاہئے
وہ میرے قتل کا ملزم ہے لوگ کہتے ہیںوہ چھٹ سکے تو مجھے بھی گواہ لکھ لیجے
اک اشک قہقہوں سے گزرتا چلا گیااک چیخ خامشی میں اترتی چلی گئی
یوں تو کئی کتابیں پڑھیں ذہن میں مگرمحفوظ ایک سادہ ورق دیر تک رہا
لوگ تو جا کے سمندر کو جلا آئے ہیںمیں جسے پھونک کر آیا وہ مرا گھر نکلا
عزم محکم ہو تو ہوتی ہیں بلائیں پسپاکتنے طوفان پلٹ دیتا ہے ساحل تنہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books