aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "التفات"
واقف ہیں خوب آپ کے طرز جفا سے ہماظہار التفات کی زحمت نہ کیجیے
اظہار غم کیا تھا بہ امید التفاتکیا پوچھتے ہو کتنی ندامت ہے آج تک
اگر وہ آج رات حد التفات توڑ دےکبھی پھر اس سے پیار کا خیال بھی نہ آئے گا
بہرا ہوں میں تو چاہئے دونا ہو التفاتسنتا نہیں ہوں بات مکرر کہے بغیر
یہ کس خطا پہ روٹھ گئی چشم التفاتیہ کب کا انتقام لیا مجھ غریب سے
رواں ہے قافلۂ روح التفات ابھیہماری راہ سے ہٹ جائے کائنات ابھی
حسن کی بے رخی کو اہل نظرحاصل التفات کہتے ہیں
بات کیوں کھوئیں التجا کر کےتم سے امید التفات نہیں
التفات یار تھا اک خواب آغاز وفاسچ ہوا کرتی ہیں ان خوابوں کی تعبیریں کہیں
وہ کچھ روٹھی ہوئی آواز میں تجدید دل دارینہیں بھولا ترا وہ التفات سر گراں اب تک
ہے وہاں شان تغافل کو جفا سے بھی گریزالتفات نگہ یار کہاں سے لاؤں
دیتا رہا فریب مسلسل کوئی مگرامکان التفات سے ہم کھیلتے رہے
سو سو ہیں التفات تغافل میں یار کےبیگانگی سے اس کی کوئی آشنا نہیں
مدت سے التفات مرے حال پر نہیںکچھ تو کجی ہے دل میں کہ سیدھی نظر نہیں
انہیں گماں کہ مجھے ان سے ربط ہے سالمؔمجھے یہ وہم انہیں التفات ہے شاید
اے چشم التفات کے مارے ہوئے سنبھلیہ حسن اتفاق ہے حسن نظر نہیں
کیا کیا ہیں درد عشق کی فتنہ طرازیاںہم التفات خاص سے بھی بد گماں رہے
اے التفات یار مجھے سوچنے تو دےمرنے کا ہے مقام یا جینے کا محل
باندھا تھا خود ہی آپ نے پیغام التفاتکیا بات تھی جو آپ ہی خود بد گماں ہوئے
چلی ہے جب بھی دنیا کے مظالم کی شکایت سےتو اکثر التفات دوستاں تک بات پہنچی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books