aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بنی_نوع_انسان"
پھر کے نگاہ چار سو ٹھہری اسی کے روبرواس نے تو میری چشم کو قبلہ نما بنا دیا
وہ شورشیں نظام جہاں جن کے دم سے ہےجب مختصر کیا انہیں انساں بنا دیا
تو نے مجھ کو بنا دیا انساںمیں نے تجھ کو خدا بنایا ہے
لفظوں سے بنا انساں لفظوں ہی میں رہتا ہےلفظوں سے سنورتا ہے لفظوں سے بگڑتا ہے
اے مشعل امید یہ احسان کم نہیںتاریک شب کو تو نے درخشاں بنا دیا
الفاظ میں بند ہیں معانیعنوان کتاب دل کھلا ہے
بند احکام عقل میں رہنایہ بھی اک نوع کی حماقت ہے
لوگوں نے بہت چاہا اپنا سا بنا ڈالیںپر ہم نے کہ اپنے کو انسان بہت رکھا
کس بے بسی کے ساتھ بسر کر رہا ہے عمرانسان مشت خاک کا احساس لیے ہوئے
انسان بے حسی سے ہے پتھر بنا ہوامنہ میں زبان بھی ہے لہو بھی رگوں میں ہے
اس آستاں پہ سجدہ کا بھی کچھ رہا نہ ہوشاللہ رے اضطراب جبین نیاز کا
چین اس دل کو نہ اک آن ترے بن آیادن گیا رات ہوئی رات ہوئی دن آیا
ہائے بے چہرگی یہ انساں کیہائے یہ آدمی نما کیا ہے
شہر یہ سایوں کا ہے اس میں بنی آدم کہاںاب کسی صورت یہاں انسان ہونا چاہئے
ڈر اپنے پیر سے بی پیر پیر پیر نہ کرکہ تیرے پیر کے وعدہ نے مجھ کو پیر کیا
خودی کا نشہ چڑھا آپ میں رہا نہ گیاخدا بنے تھے یگانہؔ مگر بنا نہ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books