aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "تعاقب"
اب وہ تتلی ہے نہ وہ عمر تعاقب والیمیں نہ کہتا تھا بہت دور نہ جانا مرے دوست
گھرا ہوا ہوں جنم دن سے اس تعاقب میںزمین آگے ہے اور آسماں مرے پیچھے
تھی تتلیوں کے تعاقب میں زندگی میریوہ شہر کیا ہوا جس کی تھی ہر گلی میری
میں خود ہی اپنے تعاقب میں پھر رہا ہوں ابھیاٹھا کے تو میری راہوں سے راستا لے جا
تعاقب میں ہے میرے یاد کس کیمیں کس کو بھول جانا چاہتا ہوں
یہ روشنی کے تعاقب میں بھاگتا ہوا دنجو تھک گیا ہے تو اب اس کو مختصر کر دے
بھٹک جاتی ہیں تم سے دور چہروں کے تعاقب میںجو تم چاہو مری آنکھوں پہ اپنی انگلیاں رکھ دو
شاید اپنا ہی تعاقب ہے مجھے صدیوں سےشاید اپنا ہی تصور لئے جاتا ہے مجھے
کرنے کو روشنی کے تعاقب کا تجربہکچھ دور میرے ساتھ بھی پرچھائیاں گئیں
یہی اک مشغلہ ہے زندگی کاتعاقب کر رہا ہوں روشنی کا
لوٹ جانے کی اجازت نہیں دوں گا اس کوکوئی اب میرے تعاقب میں اگر آتا ہے
یہ میں ہوں خود کہ کوئی اور ہے تعاقب میںیہ ایک سایہ پس رہ گزار کس کا ہے
پھر یہ غربت نہیں کرتی ہے تعاقب اس کاجب کوئی شخص محبت کو کمانے نکلے
اداس رت ہے ابھی تک مرے تعاقب میںخزاں کے پھول کھلے ہیں بہار سے باہر
مری نظر میں ہے انجام اس تعاقب کاجہاں بھی دوستی جاتی ہے دشمنی جائے
اک خوف دشمنی جو تعاقب میں سب کے ہےاک حرف لطف جو کہیں غائب ہے شہر میں
ایک آسیب تعاقب میں لگا رہتا ہےمیں جو رکتا ہوں تو پھر اس کی صدا چلتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books