aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جبر"
یہ جبر بھی دیکھا ہے تاریخ کی نظروں نےلمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی
مجھے پسند نہیں ایسے کاروبار میں ہوںیہ جبر ہے کہ میں خود اپنے اختیار میں ہوں
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہےجانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
زندگی جبر ہے اور جبر کے آثار نہیںہائے اس قید کو زنجیر بھی درکار نہیں
تم بھی کرو گے جبر شب و روز اس قدرہم بھی کریں گے صبر مگر اختیار تک
میں ہوں بھی اور نہیں بھی عجیب بات ہے یہیہ کیسا جبر ہے میں جس کے اختیار میں ہوں
حیات آج بھی کنیز ہے حضور جبر میںجو زندگی کو جیت لے وہ زندگی کا مرد ہے
پروانے آ ہی جائیں گے کھنچ کر بہ جبر عشقمحفل میں صرف شمع جلانے کی دیر ہے
یہ بھی تو جبر وقت ہے تو مجھے یاد بھی نہیںجیسے سنبھل گئے ہو تم ویسے سنبھل گیا ہوں میں
محبت کہاں یہ تو بے چارگی ہے ستم بھی سہیں پھر کرم اس کو سمجھیںیہ جبر اس لیے کر لیا ہے گوارا کہ اس کے سوا کوئی چارا نہ دیکھا
عزیزؔ منہ سے وہ اپنے نقاب تو الٹیںکریں گے جبر اگر دل پہ اختیار رہا
دو چار برس جتنے بھی ہیں جبر ہی سہہ لیںاس عمر میں اب ہم سے بغاوت نہیں ہوتی
جبر سہتا ہوں مگر کب تک سہوں انسان ہوںصبر کرتا ہوں مگر دل صبر کے قابل نہیں
اب اس کے بعد کچھ بھی نہیں اختیار میںوہ جبر تھا کہ خود کو خدا کر چکے ہیں ہم
یہ دنیا اکبر ظلموں کی ہم مجبوری کی انارکلیہم دیواروں کے بیچ میں ہیں ہم نرغۂ جبر و جلال میں ہیں
یہ کس کی پیاس کے چھینٹے پڑے ہیں پانی پریہ کون جبر کا قصہ تمام کر آیا
ہم اس کے جبر کا قصہ تمام چاہتے ہیںاور اس کی تیغ ہمارا زوال چاہتی ہے
خود اپنی لوح تمنا پہ کھل کے دیکھوں گاکسی کے جبر نے لکھا تھا رائیگاں مجھ کو
گو سراپائے جبر ہیں پھر بھیصاحب اختیار ہیں ہم لوگ
ہم کو مٹا سکے یہ زمانہ میں دم نہیںہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books