aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جمع"
کس طرح جمع کیجئے اب اپنے آپ کوکاغذ بکھر رہے ہیں پرانی کتاب کے
جو گزاری نہ جا سکی ہم سےہم نے وہ زندگی گزاری ہے
جمع کرتے رہے جو اپنے کو ذرہ ذرہوہ یہ کیا جانیں بکھرنے میں سکوں کتنا ہے
یار سب جمع ہوئے رات کی خاموشی میںکوئی رو کر تو کوئی بال بنا کر آیا
جمع ہم نے کیا ہے غم دل میںاس کا اب سود کھائے جائیں گے
مجھ کو شاعر نہ کہو میرؔ کہ صاحب میں نےدرد و غم کتنے کیے جمع تو دیوان کیا
جمع کرتی ہے مجھے رات بہت مشکل سےصبح کو گھر سے نکلتے ہی بکھرنے کے لیے
جمع کرتے ہو کیوں رقیبوں کواک تماشا ہوا گلہ نہ ہوا
تمام دوست الاؤ کے گرد جمع تھے اورہر ایک اپنی کہانی سنانے والا تھا
سمندر لے گیا ہم سے وہ ساری سیپیاں واپسجنہیں ہم جمع کر کے اک خزانہ کرنے والے تھے
جمع کر لیجئے غیروں کو مگر خوبئ بزمبس وہیں تک ہے کہ بازار نہ ہونے پائے
اس کے سننے کے لئے جمع ہوا ہے محشررہ گیا تھا جو فسانہ مری رسوائی کا
تھوڑا سا کہیں جمع بھی رکھ درد کا پانیموسم ہے کوئی خشک سا برسات سے آگے
جا سکے نہ مسجد تک جمع تھے بہت زاہدمیکدے میں آ بیٹھے جب نہ راستا پایا
جمع ہم کرتے گئے چن چن کے تنکے باغ میںاور نہ جانے کس کا کس کا آشیاں بنتا گیا
ہوس کا رنگ چڑھا اس پہ اور اتر بھی گیاوہ خود ہی جمع ہوا اور خود بکھر بھی گیا
جمع ہیں سارے مسافر نا خدائے دل کے پاسکشتیٔ ہستی نظر آتی ہے اب ساحل کے پاس
یہ سانحہ بھی بڑا عجب ہے کہ اپنے ایوان رنگ و بو میںہیں جمع سب مہر و ماہ و انجم پتا نہیں پھر بھی روشنی کا
بے سبب جمع تو کرتا نہیں تیر و ترکشکچھ ہدف ہوگا زمانے کی ستم گاری کا
سجدہ کے ہر نشاں پہ ہے خوں سا جما ہوایارو یہ اس کے گھر کا کہیں راستہ نہ ہو
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books