aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جگہ"
گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھیوہ بات اپنی جگہ ہے یہ بات اپنی جگہ
زاہد شراب پینے دے مسجد میں بیٹھ کریا وہ جگہ بتا دے جہاں پر خدا نہ ہو
ان حسرتوں سے کہہ دو کہیں اور جا بسیںاتنی جگہ کہاں ہے دل داغدار میں
چوری چوری ہم سے تم آ کر ملے تھے جس جگہمدتیں گزریں پر اب تک وہ ٹھکانا یاد ہے
اب دل کی تمنا ہے تو اے کاش یہی ہوآنسو کی جگہ آنکھ سے حسرت نکل آئے
اتفاق اپنی جگہ خوش قسمتی اپنی جگہخود بناتا ہے جہاں میں آدمی اپنی جگہ
بری سرشت نہ بدلی جگہ بدلنے سےچمن میں آ کے بھی کانٹا گلاب ہو نہ سکا
صرف اس کے ہونٹ کاغذ پر بنا دیتا ہوں میںخود بنا لیتی ہے ہونٹوں پر ہنسی اپنی جگہ
مری جگہ کوئی آئینہ رکھ لیا ہوتانہ جانے تیرے تماشے میں میرا کام ہے کیا
تیغ بازی کا شوق اپنی جگہآپ تو قتل عام کر رہے ہیں
جو گزاری نہ جا سکی ہم سےہم نے وہ زندگی گزاری ہے
جب تجھے یاد کر لیا صبح مہک مہک اٹھیجب ترا غم جگا لیا رات مچل مچل گئی
اسی جگہ اسی دن تو ہوا تھا یہ اعلاناندھیرے ہار گئے زندہ باد ہندوستان
رہیے اب ایسی جگہ چل کر جہاں کوئی نہ ہوہم سخن کوئی نہ ہو اور ہمزباں کوئی نہ ہو
میں تمام دن کا تھکا ہوا تو تمام شب کا جگا ہواذرا ٹھہر جا اسی موڑ پر تیرے ساتھ شام گزار لوں
کچھ کھیل نہیں ہے عشق کرنایہ زندگی بھر کا رت جگا ہے
ہر طرف ہر جگہ بے شمار آدمیپھر بھی تنہائیوں کا شکار آدمی
کہہ تو سکتا ہوں مگر مجبور کر سکتا نہیںاختیار اپنی جگہ ہے بے بسی اپنی جگہ
اک زمانہ تھا کہ سب ایک جگہ رہتے تھےاور اب کوئی کہیں کوئی کہیں رہتا ہے
شور دن کو نہیں سونے دیتاشب کو سناٹا جگا دیتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books