aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "خطاؤں"
وہ تعلق بھی تھا کتنا معصومہم نے پیدا جو خطاؤں سے کیا
خود کو بکھرتے دیکھتے ہیں کچھ کر نہیں پاتے ہیںپھر بھی لوگ خداؤں جیسی باتیں کرتے ہیں
آکاش کی حسین فضاؤں میں کھو گیامیں اس قدر اڑا کہ خلاؤں میں کھو گیا
سب لوگ اپنے اپنے خداؤں کو لائے تھےاک ہم ہی ایسے تھے کہ ہمارا خدا نہ تھا
بکھیر دے مجھے چاروں طرف خلاؤں میںکچھ اس طرح سے الگ کر کہ جڑ نہ پاؤں میں
تیرا نام لکھتی ہیں انگلیاں خلاؤں میںیہ بھی اک دعا ہوگی وصل کی دعاؤں میں
ترے بدن کی خلاؤں میں آنکھ کھلتی ہےہوا کے جسم سے جب جب لپٹ کے سوتا ہوں
تم مرے ارادوں کے ڈولتے ستاروں کویاس کے خلاؤں میں راستہ دکھاتے ہو
رنگ سے خوشبوؤں کا ناتا ٹوٹتا جاتا ہےپھول سے لوگ خزاؤں جیسی باتیں کرتے ہیں
یادوں کے نقش گھل گئے تیزاب وقت میںچہروں کے نام دل کی خلاؤں میں کھو گئے
وہ منکر ہے تو پھر شاید ہر اک مکتوب شوق اس نےسر انگشت حنائی سے خلاؤں میں لکھا ہوگا
انساں ہوں گھر گیا ہوں زمیں کے خداؤں میںاب بستیاں بساؤں گا جا کر خلاؤں میں
فسون شعر سے ہم اس مہ گریزاں کوخلاؤں سے سر کاغذ اتار لائے ہیں
ساقیا ہے تری محفل میں خداؤں کا ہجوممحفل افروز ہو انساں تو مزا آ جائے
شہیدان وفا کی منقبت لکھتے رہے لیکننہ کی عرضی خداؤں کی کبھی حمد و ثنا ہم نے
سبزہ زاروں کی شرافت سے نہ کھیلو قطعاًتم ہوا ہو تو خلاؤں سے لپٹ کر دیکھو
بستیاں تو نے خلاؤں میں بسائیں بھی تو کیادل کے ویرانوں کو دیکھ ان کو بھی کچھ آباد کر
اک نہ اک دن تو مسخر اس کو ہونا ہے ندیمؔوہ خلاؤں کا مکیں ہے نور کی رفتار میں
تیرہ و تار خلاؤں میں بھٹکتا رہا ذہنرات صحرائے انا سے میں ہراساں گزرا
کتنے بے کار خداؤں کی عبادت کی ہےآخری بار کسی بت سے شکایت کی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books