aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "زدن"
مژگاں زدن سے کم ہے زمان نماز عشقہو جاوے فوت وقت ہی جب تک وضو کریں
بارے دنیا میں رہو غم زدہ یا شاد رہوایسا کچھ کر کے چلو یاں کہ بہت یاد رہو
ہم غم زدہ ہیں لائیں کہاں سے خوشی کے گیتدیں گے وہی جو پائیں گے اس زندگی سے ہم
ہمارے آگے ترا جب کسو نے نام لیادل ستم زدہ کو ہم نے تھام تھام لیا
وہ جو پیاسا لگتا تھا سیلاب زدہ تھاپانی پانی کہتے کہتے ڈوب گیا ہے
وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگاسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں
ہوا کی زد میں پتے کی طرح تھاوہ اک زخمی پرندے کی طرح تھا
سبق ملا ہے یہ معراج مصطفی سے مجھےکہ عالم بشریت کی زد میں ہے گردوں
بہت حیرت زدہ ہے آئنہ بھیکہ چہرے پر کوئی چہرہ نہیں ہے
تو اتنی دل زدہ تو نہ تھی اے شب فراقآ تیرے راستے میں ستارے لٹائیں ہم
حال مجھ غم زدہ کا جس جس نےجب سنا ہوگا رو دیا ہوگا
اپنے وحشت زدہ کمرے کی اک الماری میںتیری تصویر عقیدت سے سجا رکھی ہے
ہیں پتھروں کی زد پہ تمہاری گلی میں ہمکیا آئے تھے یہاں اسی برسات کے لیے
میں اپنے روبرو ہوں اور کچھ حیرت زدہ ہوں میںنہ جانے عکس ہوں چہرہ ہوں یا پھر آئنہ ہوں میں
دل ایک اور ہزار آزمائشیں غم کیدیا جلا تو تھا لیکن ہوا کی زد پر تھا
ایک مشت خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہےزندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا
دل آفت زدہ کا مدعا کیاشکستہ ساز کیا اس کی صدا کیا
آئینہ دل کا توڑ کے کہتا ہے سنگ زندل تیرا توڑ کر مجھے اچھا نہیں لگا
جانے کن رشتوں نے مجھ کو باندھ رکھا ہے کہ میںمدتوں سے آندھیوں کی زد میں ہوں بکھرا نہیں
رات عجب آسیب زدہ سا موسم تھااپنا ہونا اور نہ ہونا مبہم تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books