aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سبز_بخت"
بے سبب بات بڑھانے کی ضرورت کیا ہےہم خفا کب تھے منانے کی ضرورت کیا ہے
بہت ہی سوز بہت ہی گداز ہے اس میںتمہارا ہجر اذان بلال جیسا ہے
عمر تو اپنی ہوئی سب بت پرستی میں بسرنام کو دنیا میں ہیں اب صاحب اسلام ہم
نیند مٹی کی مہک سبزے کی ٹھنڈکمجھ کو اپنا گھر بہت یاد آ رہا ہے
سب ستارے دلاسہ دیتے ہیںچاند راتوں کو چیختا ہے بہت
وہ بات تھی تو کئی دوسرے سبب بھی تھےیہ بات ہے تو سبب دوسرا نہیں ہوگا
اس بلندی پہ بہت تنہا ہوںکاش میں سب کے برابر ہوتا
بس اس سبب سے کہ تجھ پر بہت بھروسہ تھاگلے نہ ہوں بھی تو حیرانیاں تو ہوتی ہیں
عداوتیں تھیں، تغافل تھا، رنجشیں تھیں بہتبچھڑنے والے میں سب کچھ تھا، بے وفائی نہ تھی
اونچے نیچے گھر تھے بستی میں بہتزلزلے نے سب برابر کر دیئے
بہت عزیز تھے اس کو سفر کے ہنگامےوہ سب کے ساتھ چلا تھا مگر اکیلا تھا
بہت کچھ کام ہم سب کر چکے ہیںدلوں میں گھر بنانا رہ گیا ہے
سب سے پہلے سنی اس نے مری باتبزم سے مجھ کو اٹھانے کے لیے
بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گیلوگ بے وجہ اداسی کا سبب پوچھیں گے
اچھوں کو تو سب ہی چاہتے ہیںہے کوئی کہ میں بہت برا ہوں
آج تو بے سبب اداس ہے جیعشق ہوتا تو کوئی بات بھی تھی
یاد رکھنا ہی محبت میں نہیں ہے سب کچھبھول جانا بھی بڑی بات ہوا کرتی ہے
تمہاری بات سے سب متفق ہوں نا ممکنہر ایک شخص کا اپنا خیال ہوتا ہے
کم عیاری نے خدا سوز بنایا ایسابت تو سب یاد رہے ایک خدا بھول گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books