aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سنکی"
جو گزاری نہ جا سکی ہم سےہم نے وہ زندگی گزاری ہے
علاج یہ ہے کہ مجبور کر دیا جاؤںوگرنہ یوں تو کسی کی نہیں سنی میں نے
اک عمر کٹ گئی ہے ترے انتظار میںایسے بھی ہیں کہ کٹ نہ سکی جن سے ایک رات
ایک ہی حادثہ تو ہے اور وہ یہ کہ آج تکبات نہیں کہی گئی بات نہیں سنی گئی
چپ چاپ سنتی رہتی ہے پہروں شب فراقتصویر یار کو ہے مری گفتگو پسند
تجھ کو پا کر بھی نہ کم ہو سکی بے تابئ دلاتنا آسان ترے عشق کا غم تھا ہی نہیں
لکھنے کو لکھ رہے ہیں غضب کی کہانیاںلکھی نہ جا سکی مگر اپنی ہی داستاں
خاموشی کا حاصل بھی اک لمبی سی خاموشی تھیان کی بات سنی بھی ہم نے اپنی بات سنائی بھی
وہ دنیا تھی جہاں تم بند کرتے تھے زباں میرییہ محشر ہے یہاں سننی پڑے گی داستاں میری
کوئی آیا تری جھلک دیکھیکوئی بولا سنی تری آواز
معاف کر نہ سکی میری زندگی مجھ کووہ ایک لمحہ کہ میں تجھ سے تنگ آیا تھا
دنیا شاید بھول رہی ہےچاہت کچھ اونچا سنتی ہے
ذکر سنتی ہوں اجالے کا بہتاس سے کہنا کہ مرے گھر آئے
آنکھوں تک آ سکی نہ کبھی آنسوؤں کی لہریہ قافلہ بھی نقل مکانی میں کھو گیا
بات تیری سنی نہیں میں نےدھیان میرا تری نظر پر تھا
زندگی خود کو نہ اس روپ میں پہچان سکیآدمی لپٹا ہے خوابوں کے کفن میں ایسا
ایک بھی خواہش کے ہاتھوں میں نہ مہندی لگ سکیمیرے جذبوں میں نہ دولہا بن سکا اب تک کوئی
خدا رکھے زباں ہم نے سنی ہے میرؔ و مرزاؔ کیکہیں کس منہ سے ہم اے مصحفیؔ اردو ہماری ہے
میری آنکھوں ہی میں تھے ان کہے پہلو اس کےوہ جو اک بات سنی میری زبانی تم نے
عمر بھر کے سجدوں سے مل نہیں سکی جنتخلد سے نکلنے کو اک گناہ کافی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books