aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "شہاب"
چلے تو پاؤں کے نیچے کچل گئی کوئی شےنشے کی جھونک میں دیکھا نہیں کہ دنیا ہے
تو ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹےتری رہبری کا سوال ہے ہمیں راہزن سے غرض نہیں
ذہن میں یاد کے گھر ٹوٹنے لگتے ہیں شہابؔلوگ ہو جاتے ہیں جی جی کے پرانے کتنے
ایسا بھی کبھی ہو میں جسے خواب میں دیکھوںجاگوں تو وہی خواب کی تعبیر بتائے
گو ترک تعلق میں بھی شامل ہیں کئی دکھبے کیف تعلق کے بھی آزار بہت ہیں
کہا تھا میں نے کھو کر بھی تجھے زندہ رہوں گاوہ ایسا جھوٹ تھا جس کو نبھانا پڑ گیا ہے
میں سچ سے گریزاں ہوں اور جھوٹ پہ نادم ہوںوہ سچ پہ پشیماں ہے اور جھوٹ پر آمادہ
پاؤں جب سمٹے تو رستے بھی ہوئے تکیہ نشیںبوریا جب تہ کیا دنیا اٹھا کر لے گئے
شاید وہ بھولی بسری نہ ہو آرزو کوئیکچھ اور بھی کمی سی ہے تیری کمی کے ساتھ
میں اور میرا شوق سفر ساتھ ہیں مگریہ اور بات ہے کہ سفر ہو گئے تمام
قلندری مری پوچھو ہو دوستان جنوںہر آستاں مری ٹھوکر ث جانا جاتا ہے
بچھڑا وہ مجھ سے ایسے نہ بچھڑے کبھی کوئیاب یوں ملا ہے جیسے وہ پہلے ملا نہ ہو
ہوتے ہوتے میں پہنچ جاتا ہوں اپنے آپ تکاس سے آگے اور کوئی راستہ جاتا نہیں
بکھرا بکھرا سا ساز و ساماں ہےہم کہیں دل کہیں عقیدہ کہیں
اس طرح سجا رکھے ہیں میں نے در و دیوارگھر میں تری صورت کے سوا کچھ بھی نہیں ہے
دل سنبھالے نہیں سنبھلتا ہےجیسے اٹھ کر ابھی گیا ہے کوئی
در کنج صدا بند کا کھولیں گے کسی روزہم لوگ جو خاموش ہیں بولیں گے کسی روز
اپنی کشتی سر پہ رکھ کر چل رہے ہیں ہم شہابؔیہ بھی ممکن ہے کہ اگلے موڑ پر دریا ملے
میں بھی شاید آپ کو تنہا ملوںاپنی تنہائی میں جا کر دیکھیے
سامنے محبت کے ہیچ ہے سیاست بھیجب دماغ تھک جائے دل سے کام لے اے دوست
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books