aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "عبارت"
مجھے یہ ڈر ہے دل زندہ تو نہ مر جائےکہ زندگانی عبارت ہے تیرے جینے سے
اشکوں کے نشاں پرچۂ سادہ پہ ہیں قاصداب کچھ نہ بیاں کر یہ عبارت ہی بہت ہے
زلزلہ آیا اور آ کر ہو گیا رخصت مگروقت کے رخ پر تباہی کی عبارت لکھ گیا
لاکھ ہم شعر کہیں لاکھ عبارت لکھیںبات وہ ہے جو ترے دل میں جگہ پاتی ہے
دلہن کی مہندی جیسی ہے اردو زباں کی شکلخوشبو بکھیرتا ہے عبارت کا حرف حرف
چمن تم سے عبارت ہے بہاریں تم سے زندہ ہیںتمہارے سامنے پھولوں سے مرجھایا نہیں جاتا
یہ زندگی جسے ڈھونڈا تھا آسمانوں میںہوا کے ہاتھ پہ لکھی ہوئی عبارت تھی
میں کہ ایک محنت کش میں کہ تیرگی دشمنصبح نو عبارت ہے میرے مسکرانے سے
ہوا سے کہہ دو کہ کچھ دیر کو ٹھہر جائےخجل ہماری عبارت ہوا سے ہوتی ہے
مہذب آدمی پتلون کے بٹن تو لگاکہ ارتقا ہے عبارت بٹن لگانے سے
یہ سب رنگینیاں خون تمنا سے عبارت ہیںشکست دل نہ ہوتی تو شکست زندگی ہوتی
اجی پھینکو رقیب کا نامہنہ عبارت بھلی نہ اچھا خط
تم تھے تو ہر اک درد تمہیں سے تھا عبارتاب زندگی خانوں میں بسر ہونے لگی ہے
ہمارے عشق سے درد جہاں عبارت ہےہمارا عشق ہوس سے بلند و بالا ہے
ہمارے لفظ آئندہ زمانوں سے عبارت ہیںپڑھا جائے گا کل جو آج وہ تحریر کرتے ہیں
مٹتی نہیں تاریخ سے کوئی بھی عبارتتاریخ لکھے گی کہ لکھا کاٹ رہے ہیں
ہر ایک حرف سے جینے کا فن نمایاں ہوکچھ اس طرح کی عبارت نصاب میں لکھیے
کسے خیال تھا مٹتی ہوئی عبارت کامہک رہا تھا چمن در چمن سماعت کا
اہلیہ بولی عبارت سب سے موزوں ہے یہیدفن ہے بیوہ یہاں پر مولوی مرحوم کی
اس کی یاد آئی ہے سانسو ذرا آہستہ چلودھڑکنوں سے بھی عبادت میں خلل پڑتا ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books