تلاش کے نتائج
تلاش کا نتیجہ "عبث"
شعر کے متعلقہ نتیجہ "عبث"
شعر
عبث دل بے کسی پہ اپنی اپنی ہر وقت روتا ہے
نہ کر غم اے دوانے عشق میں ایسا ہی ہوتا ہے
خاں آرزو سراج الدین علی
شعر
عبث تو گھر بساتا ہے مری آنکھوں میں اے پیارے
کسی نے آج تک دیکھا بھی ہے پانی پہ گھر ٹھہرا
محمد رفیع سودا
شعر
ہمارے مرگ پہ شادی عبث اغیار کرتے ہیں
جہاں سے رفتہ رفتہ ایک دن ان کو بھی جانا ہے
مردان علی خاں رانا
شعر
خلل اک پڑ گیا ناحق گل و بلبل کی صحبت میں
عبث کھولا تھا تو نے باغ میں اے گل بدن اپنا
جرأت قلندر بخش
شعر
عبث مل مل کے دھوتا ہے تو اپنے دست نازک کو
نہیں جانے کی سرخی ہاتھ سے خون شہیداں کی