aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "لحاظ"
میں جو ہوں جونؔ ایلیا ہوں جناباس کا بے حد لحاظ کیجئے گا
وہ وقت کا جہاز تھا کرتا لحاظ کیامیں دوستوں سے ہاتھ ملانے میں رہ گیا
خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیاجھوٹی قسم سے آپ کا ایمان تو گیا
کہیں نہ ان کی نظر سے نظر کسی کی لڑےوہ اس لحاظ سے آنکھیں جھکائے بیٹھے ہیں
جو وقت جائے گا وہ پلٹ کر نہ آئے گادن رات چاہئے سحر و شام کا لحاظ
منہ پھیر کر وہ کہتے ہیں بس مان جائیےاس شرم اس لحاظ کے قربان جائیے
پھر مجھ سے اس طرح کی نہ کیجے گا دل لگیخیر اس گھڑی تو آپ کا میں کر گیا لحاظ
آنکھوں میں ہے لحاظ تبسم فزا ہیں لبشکر خدا کے آج تو کچھ راہ پر ہیں آپ
مخلوق کو تمہاری محبت میں اے بتوایمان کا خیال نہ اسلام کا لحاظ
آتے نہیں ہیں دیدہ گریاں کے سامنےبادل بھی کرتے ہیں مری برسات کا لحاظ
بونا تھا وہ ضرور مگر اس کے باوجودکردار کے لحاظ سے قد کا بلند تھا
کعبہ میں ہم کو دیر کا ہر دم خیال تھااللہ جانتا ہے بتوں کا رہا لحاظ
غالبؔ کے مرتبے سے یہ واقف نہیں اسدؔیہ بد لحاظ نسل ہے عہد جدید کی
وہ مجھ کو ڈستا ہے پر زہر چھوڑتا ہی نہیںلحاظ رکھتا ہے کچھ آستیں میں پلنے کا
وہ سردیوں کی دھوپ کی طرح غروب ہو گیالپٹ رہی ہے یاد جسم سے لحاف کی طرح
سورج لحاف اوڑھ کے سویا تمام راتسردی سے اک پرندہ دریچے میں مر گیا
جاڑوں میں ہے یہ رنگ کہ اپنے لحاف کےبوٹے جو مونگیا ہیں تو ماشی زمین ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books