aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مایوسی"
شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر پھرتے ہیں مایوسی میںکاش کوئی انورؔ سے پوچھے ایسے بے گھر کتنے ہیں
شکیلؔ اس درجہ مایوسی شروع عشق میں کیسیابھی تو اور ہونا ہے خراب آہستہ آہستہ
رنج و غم ٹھوکریں مایوسی گھٹن بے زاریمیرے خوابوں کی یہ تعبیر بھی ہو سکتی ہے
وہی مایوسی کا عالم وہی نومیدی کا رنگزندگی بھی کسی مفلس کی دعا ہو جیسے
نہ سمجھے اشک فشانی کو کوئی مایوسیہے دل میں آگ اگر آنکھ میں بھی پانی ہے
اتنی جھیلی ہے دل نے مایوسیلا شعوری میں ہاتھ ملتا ہے
یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہےنیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو
اتنے مایوس تو حالات نہیںلوگ کس واسطے گھبرائے ہیں
انقلاب آئے گا رفتار سے مایوس نہ ہوبہت آہستہ نہیں ہے جو بہت تیز نہیں
لپٹ جاتا ہوں ماں سے اور موسی مسکراتی ہےمیں اردو میں غزل کہتا ہوں ہندی مسکراتی ہے
مجھے مایوس بھی کرتی نہیں ہےیہی عادت تری اچھی نہیں ہے
موجوں کی سیاست سے مایوس نہ ہو فانیؔگرداب کی ہر تہہ میں ساحل نظر آتا ہے
اتنا مانوس ہوں سناٹے سےکوئی بولے تو برا لگتا ہے
ہو نہ مایوس خدا سے بسملؔیہ برے دن بھی گزر جائیں گے
مایوسئ مآل محبت نہ پوچھئےاپنوں سے پیش آئے ہیں بیگانگی سے ہم
یارب تری رحمت سے مایوس نہیں فانیؔلیکن تری رحمت کی تاخیر کو کیا کہیے
جس کی ادا ادا پہ ہو انسانیت کو نازمل جائے کاش ایسا بشر ڈھونڈتے ہیں ہم
بہت مایوس بیٹھا ہوں میں تم سےکبھی آ کر مجھے حیرت میں ڈالو
میں اپنے شہر سے مایوس ہو کے لوٹ آیاپرانے سوگ بسے تھے نئے مکانوں میں
تو یاد آیا ترے جور و ستم لیکن نہ یاد آئےمحبت میں یہ معصومی بڑی مشکل سے آتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books