aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "محدودیت"
کس قدر محدود کر دیتا ہے غم انسان کوختم کر دیتا ہے ہر امید ہر امکان کو
دیکھا ہلال عید تو تم یاد آ گئےاس محویت میں عید ہماری گزر گئی
دیکھ کبھی آ کر یہ لا محدود فضاتو بھی میری تنہائی میں شامل ہو
ہر خدا جنتوں میں ہے محدودکوئی سنسار تک نہیں پہنچا
یاد اور ان کی یاد کی اللہ رے محویتجیسے تمام عمر کی فرصت خرید لی
تری رسوائی کا ہے ڈر ورنہدل کے جذبات تو محدود نہیں
اگر خموش رہوں میں تو تو ہی سب کچھ ہےجو کچھ کہا تو ترا حسن ہو گیا محدود
داستان حسن جب پھیلی تو لا محدود تھیاور جب سمٹی تو تیرا نام ہو کر رہ گئی
سوچ اپنی ذات تک محدود ہےذہن کی کیا یہ تباہی کچھ نہیں
کبھی اپنے وسائل سے نہ بڑھ کر خواہشیں پالووہ پودا ٹوٹ جاتا ہے جو لا محدود پھلتا ہے
ہر وقت محویت ہے یہی سوچتا ہوں میںکیوں برق نے جلایا مرا آشیاں نہ پوچھ
نظر اور وسعت نظر معلوماتنی محدود کائنات نہیں
نیلی چھت پہ لا محدود پرندے تھےآج کسی نے اشک بہا کر رقص کیا
دل وارفتۂ دیدار کی اللہ رے محویتتصور میں ترے وہ تیری صورت بھول جاتا ہے
وہ کہاں درد جو دل میں ترے محدود رہادرد وہ ہے جو دل کون و مکاں تک پہنچے
جو راہ اہل خرد کے لیے ہے لا محدودجنون عشق میں وہ چند گام ہوتی ہے
فضا محدود کب ہے اے دل وحشی فلک کیسانلاہٹ ہے نظر کی دیکھتے ہیں جو نگاہوں سے
میں سب کا سب محبت کے لیے ہوںسو لا محدود مدت کے لیے ہوں
پرتو حسن ہوں اس واسطے محدود ہوں میںحسن ہو جاؤں تو دنیا میں سما بھی نہ سکوں
یہ مہر و ماہ و کواکب کی بزم لا محدودصلائے دعوت پرواز ہے بشر کے لئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books