aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "معانی"
تجھ سے کس طرح میں اظہار تمنا کرتالفظ سوجھا تو معانی نے بغاوت کر دی
لفظ و منظر میں معانی کو ٹٹولا نہ کروہوش والے ہو تو ہر بات کو سمجھا نہ کرو
کہتا ہے کوئی کچھ تو سمجھتا ہے کوئی کچھلفظوں سے جدا ہو گئے لفظوں کے معانی
ڈال دے جان معانی میں وہ اردو یہ ہےکروٹیں لینے لگے طبع وہ پہلو یہ ہے
حرف اپنے ہی معانی کی طرح ہوتا ہےپیاس کا ذائقہ پانی کی طرح ہوتا ہے
وہ ہنستے کھیلتے اک لفظ کہہ گیا بانیؔمگر مرے لیے دفتر کھلا معانی کا
الفاظ میں بند ہیں معانیعنوان کتاب دل کھلا ہے
نہ ہم سے عشق کا مفہوم پوچھویہ لفظ اپنے معانی سے بڑا ہے
تو تم سمجھنے لگے ہجر کے معانی کوتمہاری بھی کوئی شے تم سے چھین لی گئی کیا
یوں معانی سے بہت خاص ہے رشتہ اپنازندگی کٹ گئی لفظوں کو خبر کرنے میں
مطلب کے لیے ہیں نہ معانی کے لیے ہیںیہ شعر طبیعت کی روانی کے لیے ہیں
تو اگر ابر ہے میں ابر میں پانی کی طرحمیں ترے ساتھ ہوں لفظوں میں معانی کی طرح
ایک مدت میں خموشی سے رہا محو کلامتب کہیں جا کے یہ لفظوں میں معانی آئے
ثنا تیری نہیں ممکن زباں سےمعانی دور پھرتے ہیں بیاں سے
محبت فقط لفظ تھا ایک خالییہ کس نے کہا تھا معانی ملا دو
وہ مرے کاسے میں یادیں چھوڑ کر یوں چل دیاجس طرح الفاظ جاتے ہوں معانی چھوڑ کر
خون عشاق ہے معانی میںشوق سے پان کھائیے صاحب
ہر رخ ہے کہیں اپنے خد و خال سے باہرہر لفظ ہے کچھ اپنے معانی سے زیادہ
ہر رنگ ہر آہنگ مرے سامنے عاجزمیں کوہ معانی کی بلندی پہ کھڑا ہوں
شعر میں ساتھ روانی کے معانی بھی تو بھراے صداؔ قید تو کوزے میں سمندر کر دے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books