aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "موج"
چلا جاتا ہوں ہنستا کھیلتا موج حوادث سےاگر آسانیاں ہوں زندگی دشوار ہو جائے
بچا لیا مجھے طوفاں کی موج نے ورنہکنارے والے سفینہ مرا ڈبو دیتے
ہوئے مدفون دریا زیر دریا تیرنے والےطمانچے موج کے کھاتے تھے جو بن کر گہر نکلے
کرو گے یاد تو ہر بات یاد آئے گیگزرتے وقت کی ہر موج ٹھہر جائے گی
تم سے حاصل ہوا اک گہرے سمندر کا سکوتاور ہر موج سے لڑنا بھی تمہی سے سیکھا
جب سفینہ موج سے ٹکرا گیاناخدا کو بھی خدا یاد آ گیا
اے موج بلا ان کو بھی ذرا دو چار تھپیڑے ہلکے سےکچھ لوگ ابھی تک ساحل سے طوفاں کا نظارہ کرتے ہیں
تم اپنے رنگ نہاؤ میں اپنی موج اڑوںوہ بات بھول بھی جاؤ جو آنی جانی ہوئی
ہائے وہ اس کا موج خیز بدنمیں تو پیاسا رہا لب جو بھی
سکوت شام کا حصہ تو مت بنا مجھ کومیں رنگ ہوں سو کسی موج میں ملا مجھ کو
کوئی منزل آخری منزل نہیں ہوتی فضیلؔزندگی بھی ہے مثال موج دریا راہ رو
تیرے تحفے تو سب اچھے ہیں مگر موج بہاراب کے میرے لیے خوشبوئے حنا آئی ہو
سیر ساحل کر چکے اے موج ساحل سر نہ مارتجھ سے کیا بہلیں گے طوفانوں کے بہلائے ہوئے
دریا سے موج موج سے دریا جدا نہیںہم سے جدا نہیں ہے خدا اور خدا سے ہم
ادا ادا تری موج شراب ہو کے رہینگاہ مست سے دنیا خراب ہو کے رہی
چلی ہے موج میں کاغذ کی کشتیاسے دریا کا اندازہ نہیں ہے
موج موج طوفاں ہے موج موج ساحل ہےکتنے ڈوب جاتے ہیں کتنے بچ نکلتے ہیں
اے موج حوادث تجھے معلوم نہیں کیاہم اہل محبت ہیں فنا ہو نہیں سکتے
دریا کو اپنی موج کی طغیانیوں سے کامکشتی کسی کی پار ہو یا درمیاں رہے
کبھی موج خواب میں کھو گیا کبھی تھک کے ریت پہ سو گیایوں ہی عمر ساری گزار دی فقط آرزوئے وصال میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books