aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ناامید"
دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہےلمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے
نہیں ہے ناامید اقبالؔ اپنی کشت ویراں سےذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
اتنا بھی ناامید دل کم نظر نہ ہوممکن نہیں کہ شام الم کی سحر نہ ہو
اٹھتے نہیں ہیں اب تو دعا کے لیے بھی ہاتھکس درجہ ناامید ہیں پروردگار سے
تم ایسے کون خدا ہو کہ عمر بھر تم سےامید بھی نہ رکھوں ناامید بھی نہ رہوں
اٹھتا ہوں اس کی بزم سے جب ہو کے ناامیدپھر پھر کے دیکھتا ہوں کوئی اب پکار لے
زمانے بھر کو ہے امید اسی سےوہ ناامید ایسا کر رہا ہے
ناامید اہل خرابات نہیں رحمت سےبخش دے گا وہ کریم اپنے گناہ گاروں کو
نامہ بر ناامید آتا ہےہائے کیا سست پاؤں پڑتے ہیں
کیا درد و غم نے مجھے ناامیدکہ مجنوں کو یہ ہی تھیں بیماریاں
ترے وعدوں پہ کہاں تک مرا دل فریب کھائےکوئی ایسا کر بہانہ مری آس ٹوٹ جائے
تمام رات نہایا تھا شہر بارش میںوہ رنگ اتر ہی گئے جو اترنے والے تھے
دنیائے تصور ہم آباد نہیں کرتےیاد آتے ہو تم خود ہی ہم یاد نہیں کرتے
ناامیدی موت سے کہتی ہے اپنا کام کرآس کہتی ہے ٹھہر خط کا جواب آنے کو ہے
کوئی پابند محبت ہی بتا سکتا ہےایک دیوانے کا زنجیر سے رشتہ کیا ہے
ناامیدی بڑھ گئی ہے اس قدرآرزو کی آرزو ہونے لگی
کچھ درد کی شدت ہے کچھ پاس محبت ہےہم آہ تو کرتے ہیں فریاد نہیں کرتے
کچھ دن تو ملال اس کا حق تھابچھڑا تو خیال اس کا حق تھا
اس شہر کو راس آئی ہم جیسوں کی گم نامیہم نام بتاتے تو یہ شہر بھی جل جاتا
ہر قدم پہ ناکامی ہر قدم پہ محرومیغالباً کوئی دشمن دوستوں میں شامل ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books