aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "نقصان"
رات کو جیت تو پاتا نہیں لیکن یہ چراغکم سے کم رات کا نقصان بہت کرتا ہے
مجھ سا کوئی جہان میں نادان بھی نہ ہوکر کے جو عشق کہتا ہے نقصان بھی نہ ہو
جب سے اس نے شہر کو چھوڑا ہر رستہ سنسان ہوااپنا کیا ہے سارے شہر کا اک جیسا نقصان ہوا
عشق میں کیا نقصان نفع ہے ہم کو کیا سمجھاتے ہوہم نے ساری عمر ہی یارو دل کا کاروبار کیا
عشق تو نے بڑا نقصان کیا ہے میرامیں تو اس شخص سے نفرت بھی نہیں کر سکتا
بہت نقصان ہوتا ہےزیادہ ہوشیاری میں
ذہن پر بوجھ رہا، دل بھی پریشان ہواان بڑے لوگوں سے مل کر بڑا نقصان ہوا
کبھی کبھی کتنا نقصان اٹھانا پڑتا ہےایروں غیروں کا احسان اٹھانا پڑتا ہے
وصل نقصان کر گیا میرامر گئی آج شاعری میری
دل میں تم ہو نہ جلاؤ مرے دل کو دیکھومیرا نقصان نہیں اپنا زیاں کیجئے گا
مجھے یہ زندگی نقصان کا سودا نہیں لگتیمیں آنے والی دنیا کو بھی تخمینے میں رکھتا ہوں
اپنے ویرانے کا نقصان نہیں چاہتا میںیعنی اب دوسرا انسان نہیں چاہتا میں
دلوں پہ درد کا امکان بھی زیادہ نہیںوہ صبر ہے ابھی نقصان بھی زیادہ نہیں
تجھ کو سپردگی میں سمٹنا بھی ہے ضرورسچا ہے کاروبار تو نقصان چاہیئے
توڑا نہیں جا سکتا پیمان محبت کانقصان خود اپنا ہے نقصان محبت کا
تعلق ترک تو کر لیں سبھی سےبھلے لگتے ہیں کچھ نقصان لیکن
ایک تم ہو کہ تمہیں سوچنا آتا ہی نہیںایک ہم ہیں کہ بہت سوچ کے نقصان میں ہیں
بعد مرنے کے بھی مٹی مری برباد رہیمری تقدیر کے نقصان کہاں جاتے ہیں
زیان دل ہی اس بازار میں سود محبت ہےیہاں ہے فائدہ خود کو اگر نقصان میں رکھ لیں
قطرہ ٹھیک ہے دریا ہونے میں نقصان بہت ہےدیکھ تو کیسے ڈوب رہا ہے میرا لشکر مجھ میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books