aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "نوشادر"
گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلےچلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
اب کر کے فراموش تو ناشاد کرو گےپر ہم جو نہ ہوں گے تو بہت یاد کرو گے
اک بے قرار دل سے ملاقات کیجیےجب مل گئے ہیں آپ تو کچھ بات کیجیے
بعد مرنے کے بھی ارمان یہی ہے اے دوستروح میری ترے آغوش محبت میں رہے
کسی سے پھر میں کیا امید رکھوںمری امید تو یا رب تو ہی ہے
دیکھو تو ہر اک رنگ سے ملتا ہے مرا رنگسوچو تو ہر اک بات ہے اوروں سے جدا بھی
اچھی صورت نظر آتے ہی مچل جاتا ہےکسی آفت میں نہ ڈالے دل ناشاد مجھے
وقت اک ضرب لگائے تو غزل ہوتی ہےدرد اگر دل میں سمائے تو غزل ہوتی ہے
میں خوشبوؤں کے ذکر پہ خاموش ہی رہاحالانکہ ایک پھول مرے حافظے میں تھا
جو بھی دے دے وہ کرم سے وہی لے لے نادرؔمنہ سے مانگو تو خدا اور خفا ہوتا ہے
رات آنگن میں چاند اترا تھاتم ملے تھے کہ خواب دیکھا تھا
پھر دے کے خوشی ہم اسے ناشاد کریں کیوںغم ہی سے طبیعت ہے اگر شاد کسی کی
ہم چاہتے تھے موت ہی ہم کو جدا کرےافسوس اپنا ساتھ وہاں تک نہیں ہوا
زندگی مختصر ملی تھی ہمیںحسرتیں بے شمار لے کے چلے
میرے قابو میں نہ پہروں دل ناشاد آیاوہ مرا بھولنے والا جو مجھے یاد آیا
پورا کریں گے ہولی میں کیا وعدۂ وصالجن کو ابھی بسنت کی اے دل خبر نہیں
غم گساری کے لئے اب نہیں آتا ہے کوئیزخم بھر جانے کا امکاں نہ ہوا تھا سو ہوا
مرے ناشاد رہنے سے اگر تجھ کو مسرت ہےتو میں ناشاد ہی اچھا مجھے ناشاد رہنے دے
وعدہ جھوٹا کر لیا چلئے تسلی ہو گئیہے ذرا سی بات خوش کرنا دل ناشاد کا
آپ آئے تو خیال دل ناشاد آیاآپ نے یاد دلایا تو مجھے یاد آیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books