aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "چکلے"
گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلےچلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
تنگ آ چکے ہیں کشمکش زندگی سے ہمٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں بے دلی سے ہم
آئے تھے ہنستے کھیلتے مے خانے میں فراقؔجب پی چکے شراب تو سنجیدہ ہو گئے
دیا خاموش ہے لیکن کسی کا دل تو جلتا ہےچلے آؤ جہاں تک روشنی معلوم ہوتی ہے
تم بھول کر بھی یاد نہیں کرتے ہو کبھیہم تو تمہاری یاد میں سب کچھ بھلا چکے
مقام فیضؔ کوئی راہ میں جچا ہی نہیںجو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
چلے تو پاؤں کے نیچے کچل گئی کوئی شےنشے کی جھونک میں دیکھا نہیں کہ دنیا ہے
خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیرؔسارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے
عشق جب تک نہ کر چکے رسواآدمی کام کا نہیں ہوتا
جب میں چلوں تو سایہ بھی اپنا نہ ساتھ دےجب تم چلو زمین چلے آسماں چلے
زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے!ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مر چلے
قدم ملا کے زمانے کے ساتھ چل نہ سکےبہت سنبھل کے چلے ہم مگر سنبھل نہ سکے
شہ زور اپنے زور میں گرتا ہے مثل برقوہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے
خرچ چلے گا اب مرا کس کے حساب میں بھلاسب کے لئے بہت ہوں میں اپنے لئے ذرا نہیں
دکھائی دیئے یوں کہ بے خود کیاہمیں آپ سے بھی جدا کر چلے
شکریہ اے قبر تک پہنچانے والو شکریہاب اکیلے ہی چلے جائیں گے اس منزل سے ہم
یہ آنا کوئی آنا ہے کہ بس رسماً چلے آئےیہ ملنا خاک ملنا ہے کہ دل سے دل نہیں ملتا
بہتر دنوں کی آس لگاتے ہوئے حبیبؔہم بہترین دن بھی گنواتے چلے گئے
کس کی تلاش ہے ہمیں کس کے اثر میں ہیںجب سے چلے ہیں گھر سے مسلسل سفر میں ہیں
لائی حیات آئے قضا لے چلی چلےاپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books