aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "کتاب"
کس طرح جمع کیجئے اب اپنے آپ کوکاغذ بکھر رہے ہیں پرانی کتاب کے
ہمیں پڑھاؤ نہ رشتوں کی کوئی اور کتابپڑھی ہے باپ کے چہرے کی جھریاں ہم نے
کاغذ میں دب کے مر گئے کیڑے کتاب کےدیوانہ بے پڑھے لکھے مشہور ہو گیا
ایک چراغ اور ایک کتاب اور ایک امید اثاثہاس کے بعد تو جو کچھ ہے وہ سب افسانہ ہے
تجھے کتاب سے ممکن نہیں فراغ کہ توکتاب خواں ہے مگر صاحب کتاب نہیں
کبھی آنکھیں کتاب میں گم ہیںکبھی گم ہے کتاب آنکھوں میں
رہتا تھا سامنے ترا چہرہ کھلا ہواپڑھتا تھا میں کتاب یہی ہر کلاس میں
کدھر سے برق چمکتی ہے دیکھیں اے واعظمیں اپنا جام اٹھاتا ہوں تو کتاب اٹھا
وہی فراق کی باتیں وہی حکایت وصلنئی کتاب کا ایک اک ورق پرانا تھا
چہرہ کھلی کتاب ہے عنوان جو بھی دوجس رخ سے بھی پڑھو گے مجھے جان جاؤ گے
ہم نے اول سے پڑھی ہے یہ کتاب آخر تکہم سے پوچھے کوئی ہوتی ہے محبت کیسی
کتاب عشق میں ہر آہ ایک آیت ہےپر آنسوؤں کو حروف مقطعات سمجھ
بارود کے بدلے ہاتھوں میں آ جائے کتاب تو اچھا ہواے کاش ہماری آنکھوں کا اکیسواں خواب تو اچھا ہو
بھلا دیں ہم نے کتابیں کہ اس پری رو کےکتابی چہرے کے آگے کتاب ہے کیا چیز
کھلی کتاب تھی پھولوں بھری زمیں میریکتاب میری تھی رنگ کتاب اس کا تھا
میں اس کے بدن کی مقدس کتابنہایت عقیدت سے پڑھتا رہا
میں تو تھا موجود کتاب کے لفظوں میںوہ ہی شاید مجھ کو پڑھنا بھول گیا
کمرے میں مزے کی روشنی ہواچھی سی کوئی کتاب دیکھوں
چھپی ہے ان گنت چنگاریاں لفظوں کے دامن میںذرا پڑھنا غزل کی یہ کتاب آہستہ آہستہ
کتاب آرزو کے گم شدہ کچھ باب رکھے ہیںترے تکیے کے نیچے بھی ہمارے خواب رکھے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books