aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "گنتی"
بے گنتی بوسے لیں گے رخ دل پسند کےعاشق ترے پڑھے نہیں علم حساب کو
اک صدمۂ محبت اک صدمۂ جدائیگنتی کے دو ہیں لیکن لاکھوں کی جان پر ہیں
گالیاں دیں اس نے بے گنتی ہمیںہم نے بوسے بھی تو گن گن کے لیے
وہ اپنی عمر کو پہلے پرو لیتا ہے ڈوری میںپھر اس کے بعد گنتی عمر کی دن رات کرتا ہے
خلق میں ہیں پر جدا سب خلق سے رہتے ہیں ہمتال کی گنتی سے باہر جس طرح روپک میں سم
کچھ دیر میں یہ دل کسی گنتی میں نہ ہوگابیتاب بہت رائے شماری کے لیے ہے
ڈگریاں یافتہ ہزاروں ہیںہیں حقیقت میں پاس گنتی کے
نہ کر شمار کہ ہر شے گنی نہیں جاتییہ زندگی ہے حسابوں سے جی نہیں جاتی
پاس سے دیکھا تو جانا کس قدر مغموم ہیںان گنت چہرے کہ جن کو شادماں سمجھا تھا میں
چھپی ہے ان گنت چنگاریاں لفظوں کے دامن میںذرا پڑھنا غزل کی یہ کتاب آہستہ آہستہ
تیری تابش سے روشن ہیں گل بھی اور ویرانے بھیکیا تو بھی اس ہنستی گاتی دنیا کا مزدور ہے چاند؟
رکھ نہ آنسو سے وصل کی امیدکھارے پانی سے دال گلتی نہیں
یوں تسلی دے رہے ہیں ہم دل بیمار کوجس طرح تھامے کوئی گرتی ہوئی دیوار کو
شوخی سے ٹھہرتی نہیں قاتل کی نظر آجیہ برق بلا دیکھیے گرتی ہے کدھر آج
تیرے بن گھڑیاں گنی ہیں رات دننو برس گیارہ مہینے سات دن
وقت پیری دوستوں کی بے رخی کا کیا گلابچ کے چلتے ہیں سبھی گرتی ہوئی دیوار سے
ان گنت خونی مسائل کی ہوا ایسی چلیرنج و غم کی گرد میں لپٹا ہر اک چہرہ ملا
آپ کیوں رہتے ہیں مجھ جیسے گنہ گار کے ساتھکون سا رشتہ ہے گرتی ہوئی دیوار کے ساتھ
زخم گنتا ہوں شب ہجر میں اور سوچتا ہوںمیں تو اپنا بھی نہ تھا کیسے تمہارا ہوا ہوں
سجاؤ بزم غزل گاؤ جام تازہ کرو''بہت سہی غم گیتی شراب کم کیا ہے''
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books