aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "अज़िय्यत"
اذیت مصیبت ملامت بلائیںترے عشق میں ہم نے کیا کیا نہ دیکھا
ایک ہی شہر میں رہنا ہے مگر ملنا نہیںدیکھتے ہیں یہ اذیت بھی گوارہ کر کے
تجھ سے اب اور محبت نہیں کی جا سکتیخود کو اتنی بھی اذیت نہیں دی جا سکتی
تمام شہر گرفتار ہے اذیت میںکسے کہوں مرے احباب کی خبر رکھے
کون سی ایسی خوشی ہے جو ملی ہو ایک باراور تا عمر ہمیں جس نے اذیت نہیں دی
طلبؔ بڑی ہی اذیت کا کام ہوتا ہےبکھرتے ٹوٹتے رشتوں کا بوجھ ڈھونا بھی
اب دل بھی دکھاؤ تو اذیت نہیں ہوتیحیرت ہے کسی بات پہ حیرت نہیں ہوتی
مجھ کو بھی جاگنے کی اذیت سے دے نجاتاے رات اب تو گھر کے در و بام سو گئے
کوئی گھر بیٹھے کیا جانے اذیت راہ چلنے کیسفر کرتے ہیں جب رنج سفر معلوم ہوتا ہے
عجب ٹھہراؤ پیدا ہو رہا ہے روز و شب میںمری وحشت کوئی تازہ اذیت چاہتی ہے
میں نے ہنسنے کی اذیت جھیل لی رویا نہیںیہ سلیقہ بھی کوئی آسان جینے کا نہ تھا
شکوہ نہ بخت سے ہے نے آسماں سے مجھ کوپہنچی جو کچھ اذیت اپنے گماں سے مجھ کو
نہ جانے کتنی اذیت سے خود گزرتا ہےیہ زخم تب کہیں جا کر نشاں بناتا ہے
چبھ رہا تھا دل میں ہر دم کر رہا تھا بے قراراک اذیت ناک پہلو جو مری راحت میں تھا
کم نہیں ہے یہ اذیت کہ ابھی زندہ ہوںاب مرے سر پہ کوئی اور بلا کیوں آئے
اک اذیت ہے تو لذت بھی ترے درد میں ہےبے سکونی میں بھی آرام بہت آتا ہے
سنا ہے میں نے اذیت مزہ بھی دیتی ہےسنا ہے دل کی خلش میں سکوں بھی ہوتا ہے
خواب بکھریں گے تو ہم کو بھی بکھرنا ہوگاشب کی اک ایک اذیت سے گزرنا ہوگا
گو ایک اذیت ہے ترا رنگ تغافلیہ رنگ کسی اور پہ سجتا بھی نہیں خیر
کیا جانیے کس کس کو میں یاں دی ہے اذیتمردہ بھی جو پہلو میں سلاتا نہیں مجھ کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books