aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "अन-क़रीब"
قدموں میں بھی تکان تھی گھر بھی قریب تھاپر کیا کریں کہ اب کے سفر ہی عجیب تھا
یہ ترا ہجر عطا درد عطا کرب عطااب عطاؔ کیسے جیے تیری عطاؤں کے بغیر
خلوت امید میں روشن ہے اب تک وہ چراغجس سے اٹھتا ہے قریب شام یادوں کا دھواں
اب بھی آتی ہے تری یاد پہ اس کرب کے ساتھٹوٹتی نیند میں جیسے کوئی سپنا دیکھا
قریب دیکھ کے اس کو یہ بات کس سے کہوںخیال دل میں جو آیا گناہ جیسا تھا
چمن سے رخصت فانیؔ قریب ہے شایدکہ اب کے بوئے کفن دامن بہار میں ہے
مجھ کو معلوم ہوا اب کہ زمانہ تم ہومل گئی راہ سکوں گردش دوراں کے قریب
اب وہ پیری میں کہاں عہد جوانی کی امنگرنگ موجوں کا بدل جاتا ہے ساحل کے قریب
جب تک تھا اپنا ہوش وہ رہتے تھے دوردوراب آ گئے قریب تو اپنا پتا نہیں
ہمارے ان کے تعلق کا اب یہ عالم ہےکہ دوستی کا ہے کیا ذکر دشمنی بھی نہیں
جرأت افزائے سوال اے زہے انداز جوابآتی جاتی ہے اب اس بت کی نہیں ہاں کے قریب
غم مسلسل ہو تو احباب بچھڑ جاتے ہیںاب نہ کوئی دل تنہا کے قریں آئے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books