aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "आज़माऊँ"
خود کو تو ندیمؔ آزمایااب مر کے خدا کو آزماؤں
کبھی یک بہ یک توجہ کبھی دفعتاً تغافلمجھے آزما رہا ہے کوئی رخ بدل بدل کر
تم آئے ہو تمہیں بھی آزما کر دیکھ لیتا ہوںتمہارے ساتھ بھی کچھ دور جا کر دیکھ لیتا ہوں
میں اس کے وعدے کا اب بھی یقین کرتا ہوںہزار بار جسے آزما لیا میں نے
جاؤ بھی کیا کرو گے مہر و وفابارہا آزما کے دیکھ لیا
تو اپنی مرضی کے سبھی کردار آزما لےمرے بغیر اب تری کہانی نہیں چلے گی
کوئی اور تو نہیں ہے پس خنجر آزمائیہمیں قتل ہو رہے ہیں ہمیں قتل کر رہے ہیں
کوہ کن کیا پہاڑ توڑے گاعشق نے زور آزمائی کی
مری داستان حسرت وہ سنا سنا کے روئےمرے آزمانے والے مجھے آزما کے روئے
کسی کے وعدۂ صبر آزما کی خیر کہ ہماب اعتبار کی حد سے گزرتے جاتے ہیں
ٹٹولو پرکھ لو چلو آزما لوخدا کی قسم با خدا آدمی ہوں
دشمنوں سے کیا غرض دشمن ہیں وہدوستوں کو آزما کر دیکھیے
دل انہیں دیں گے مگر ہم دیں گے ان شرطوں کے ساتھآزما کر جانچ کر سن کر سمجھ کر دیکھ کر
آزما لو کہ دل کو چین آئےیہ نہ کہنا کہیں وفا ہی نہیں
نہ خنجر اٹھے گا نہ تلوار ان سےیہ بازو مرے آزمائے ہوئے ہیں
جانتے ہیں ہم محبت آزمائی ہو چکیآؤ لگ جاؤ گلے بس اب لڑائی ہو چکی
ساتھ چل کر دیکھ میرے اور مجھ کو آزماکیوں یقیں کرتا ہے لوگوں سے سنی ہر بات پر
ہوا سے کہہ دو کہ یوں خود کو آزما کے دکھائےبہت چراغ بجھاتی ہے اک جلا کے دکھائے
بزم دشمن میں جا کے دیکھ لیالے تجھے آزما کے دیکھ لیا
نہیں ہے پاس کسی کا کسی کو اے محسنؔکہ آزما کہ انہیں بار بار دیکھا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books