aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "आबरू"
کسی کو کیسے بتائیں ضرورتیں اپنیمدد ملے نہ ملے آبرو تو جاتی ہے
ایک آنسو نے ڈبویا مجھ کو ان کی بزم میںبوند بھر پانی سے ساری آبرو پانی ہوئی
چمن میں رکھتے ہیں کانٹے بھی اک مقام اے دوستفقط گلوں سے ہی گلشن کی آبرو تو نہیں
نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکنبہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے
چپ چاپ اپنی آگ میں جلتے رہو فرازؔدنیا تو عرض حال سے بے آبرو کرے
جو چاہئے سو مانگیے اللہ سے امیرؔاس در پہ آبرو نہیں جاتی سوال سے
دور خاموش بیٹھا رہتا ہوںاس طرح حال دل کا کہتا ہوں
ہوا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتاوگرنہ شہر میں غالبؔ کی آبرو کیا ہے
آج یاروں کو مبارک ہو کہ صبح عید ہےراگ ہے مے ہے چمن ہے دل ربا ہے دید ہے
تمہارے لوگ کہتے ہیں کمر ہےکہاں ہے کس طرح کی ہے کدھر ہے
اللہ تیرے ہاتھ ہے اب آبروئے شوقدم گھٹ رہا ہے وقت کی رفتار دیکھ کر
محفل میں تیری آ کے یوں بے آبرو ہوئےپہلے تھے آپ آپ سے تم تم سے تو ہوئے
تم نظر کیوں چرائے جاتے ہوجب تمہیں ہم سلام کرتے ہیں
قول آبروؔ کا تھا کہ نہ جاؤں گا اس گلیہو کر کے بے قرار دیکھو آج پھر گیا
آبرو شرط ہے انساں کے لیے دنیا میںنہ رہی آب جو باقی تو ہے گوہر پتھر
نماز شکر کی پڑھتا ہے جام توڑ کے شیخوضو کے واسطے لیتا ہے آبروئے شراب
کئی جوابوں سے اچھی ہے خامشی میرینہ جانے کتنے سوالوں کی آبرو رکھے
جلتا ہے اب تلک تری زلفوں کے رشک سےہر چند ہو گیا ہے چمن کا چراغ گل
بوساں لباں سیں دینے کہا کہہ کے پھر گیاپیالہ بھرا شراب کا افسوس گر گیا
حیا سے حسن کی قیمت دو چند ہوتی ہےنہ ہوں جو آب تو موتی کی آبرو کیا ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books