aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "इंकार"
ساحل کے سکوں سے کسے انکار ہے لیکنطوفان سے لڑنے میں مزا اور ہی کچھ ہے
خامشی اچھی نہیں انکار ہونا چاہئےیہ تماشا اب سر بازار ہونا چاہئے
اقرار میں کہاں ہے انکار کی سی خوبیہوتا ہے شوق غالب اس کی نہیں نہیں پر
بوسۂ رخسار پر تکرار رہنے دیجیےلیجیے یا دیجیے انکار رہنے دیجیے
صاف انکار اگر ہو تو تسلی ہو جائےجھوٹے وعدوں سے ترے رنج سوا ہوتا ہے
یہ ادائیں یہ اشارے یہ حسیں قول و قرارکتنے آداب کے پردے میں ہے انکار کی بات
چشم انکار میں اقرار بھی ہو سکتا تھاچھیڑنے کو مجھے پھر میری انا پوچھتی ہے
نہ وہ اقرار کرتا ہے نہ وہ انکار کرتا ہےہمیں پھر بھی گماں ہے وہ ہمیں سے پیار کرتا ہے
جب بھی ضمیر و ظرف کا سودا ہو دوستوقائم رہو حسین کے انکار کی طرح
جس کا انکار ہتھیلی پہ لیے پھرتا ہوںجانتا ہی نہیں انکار کا مطلب کیا ہے
ایک اسی بات کا تھا ڈر اس کومجھ میں انکار کی بھی ہمت تھی
ترا وجود گواہی ہے میرے ہونے کیمیں اپنی ذات سے انکار کس طرح کرتا
انکار ہی کر دیجیے اقرار نہیں توالجھن ہی میں مر جائے گا بیمار نہیں تو
آج تک ان کی خدائی سے ہے انکار مجھےمیں تو اک عمر سے کافر ہوں صنم جانتے ہیں
ایسے اقرار میں انکار کے سو پہلو ہیںوہ تو کہیے کہ لبوں پہ نہ تبسم آئے
اس لیے وصل سے انکار ہے ہم جان گئےیہ نہ سمجھے کوئی کیا جلد کہا مان گئے
پھر اس کے بعد پتھر ہو گیا آنکھوں کا پانیجب اپنے غم میں رونے سے کیا انکار میں نے
انکار کر رہا ہوں تو قیمت بلند ہےبکنے پہ آ گیا تو گرا دیں گے دام لوگ
اسے صبح ازل انکار کی جرأت ہوئی کیونکرمجھے معلوم کیا وہ رازداں تیرا ہے یا میرا
اے زندگی کبھی انکار کا سبب بھی سنمیں تھک گیا ہوں تیری ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books