aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "इब्तिला"
بس ایک بار منایا تھا جشن محرومیپھر اس کے بعد کوئی ابتلا نہیں آئی
رنگ و بو کا شوق آشوب ہوا میں لے گیاتتلیاں گھر سے نکل کر ابتلا میں کھو گئیں
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیںابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوںمری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
انساں کی خواہشوں کی کوئی انتہا نہیںدو گز زمیں بھی چاہیئے دو گز کفن کے بعد
آگ تھے ابتدائے عشق میں ہماب جو ہیں خاک انتہا ہے یہ
ابھی سے پاؤں کے چھالے نہ دیکھوابھی یارو سفر کی ابتدا ہے
علم کی ابتدا ہے ہنگامہعلم کی انتہا ہے خاموشی
باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہمسو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا
جسے انجام تم سمجھتی ہوابتدا ہے کسی کہانی کی
کرسی ہے تمہارا یہ جنازہ تو نہیں ہےکچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے
دل سراپا درد تھا وہ ابتدائے عشق تھیانتہا یہ ہے کہ فانیؔ درد اب دل ہو گیا
ابتدا وہ تھی کہ جینا تھا محبت میں محالانتہا یہ ہے کہ اب مرنا بھی مشکل ہو گیا
وہاں سے ہے مری ہمت کی ابتدا واللہجو انتہا ہے ترے صبر آزمانے کی
ایک جیسے لگ رہے ہیں اب سبھی چہرے مجھےہوش کی یہ انتہا ہے یا بہت نشے میں ہوں
یہی حالات ابتدا سے رہےلوگ ہم سے خفا خفا سے رہے
نہ ابتدا کی خبر ہے نہ انتہا معلومرہا یہ وہم کہ ہم ہیں سو وہ بھی کیا معلوم
ابتدا یہ تھی کہ میں تھا اور دعویٰ علم کاانتہا یہ ہے کہ اس دعوے پہ شرمایا بہت
صورت تو ابتدا سے تری لا جواب تھیناز و ادا نے اور طرح دار کر دیا
میں بچپن میں کھلونے توڑتا تھامرے انجام کی وہ ابتدا تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books