aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "उखड़ा"
لکھا تھا ایک تختی پر کوئی بھی پھول مت توڑے مگر آندھی تو ان پڑھ تھیسو جب وہ باغ سے گزری کوئی اکھڑا کوئی ٹوٹا خزاں کے آخری دن تھے
آسمانوں میں اڑا کرتے ہیں پھولے پھولےہلکے لوگوں کے بڑے کام ہوا کرتی ہے
آکاش کی حسین فضاؤں میں کھو گیامیں اس قدر اڑا کہ خلاؤں میں کھو گیا
بچھڑ کے تجھ سے نہ دیکھا گیا کسی کا ملاپاڑا دیئے ہیں پرندے شجر پہ بیٹھے ہوئے
یہ سیر ہے کہ دوپٹہ اڑا رہی ہے ہواچھپاتے ہیں جو وہ سینہ کمر نہیں چھپتی
پلکوں کے ستارے بھی اڑا لے گئی انورؔوہ درد کی آندھی کی سر شام چلی تھی
یہ ہوا کیسے اڑا لے گئی آنچل میرایوں ستانے کی تو عادت مرے گھنشیام کی تھی
ہوا ہو ایسی کہ ہندوستاں سے اے اقبالؔاڑا کے مجھ کو غبار رہ حجاز کرے
بجھے لبوں پہ ہے بوسوں کی راکھ بکھری ہوئیمیں اس بہار میں یہ راکھ بھی اڑا دوں گا
گھر اپنا کسی اور کی نظروں سے نہ دیکھوہر طرح سے اجڑا ہے مگر پھر بھی سجا ہے
جواں ہوتے ہی لے اڑا حسن تم کوپری ہو گئے تم تو انسان ہو کر
اپنی سی خاک اڑا کے بیٹھ رہےاپنا سا قافلہ بناتے ہوئے
کوئی پوچھے گا جس دن واقعی یہ زندگی کیا ہےزمیں سے ایک مٹھی خاک لے کر ہم اڑا دیں گے
لے اڑا پھر کوئی خیال ہمیںساقیا ساقیا سنبھال ہمیں
پتھر کے جسم موم کے چہرے دھواں دھواںکس شہر میں اڑا کے ہوا لے گئی مجھے
یہ ہوا سارے چراغوں کو اڑا لے جائے گیرات ڈھلنے تک یہاں سب کچھ دھواں ہو جائے گا
تو کوئی سوکھا ہوا پتہ نہیں ہے کہ جسےجس طرف موج ہوا چاہے اڑا کر لے جائے
جنگ کا شور بھی کچھ دیر تو تھم سکتا ہےپھر سے اک امن کی افواہ اڑا دی جائے
بہار نو کی پھر ہے آمد آمدچمن اجڑا کوئی پھر ہم نفس کیا
رنگ جن کا سبز ہے وہ کب گریں گے پیڑ سےدھوپ کی رت زرد پتے ہی اڑا لے جائے گی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books