aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "एजाज़-ए-मसीहा"
رہ حیات میں لاکھوں تھے ہم سفر اعجازؔکسی کو یاد رکھا اور کسی کو بھول گئے
ہنگام قناعت دل مردہ ہوا زندہمضمون قم اعجاز لب نان جویں تھا
سوچا ہے کہ اب کار مسیحا نہ کریں گےوہ خون بھی تھوکے گا تو پروا نہ کریں گے
نبض بیمار جو اے رشک مسیحا دیکھیآج کیا آپ نے جاتی ہوئی دنیا دیکھی
اعجاز جاں دہی ہے ہمارے کلام کوزندہ کیا ہے ہم نے مسیحا کے نام کو
پھولوں کو گلستاں میں کب راس بہار آئیکانٹوں کو ملا جب سے اعجاز مسیحائی
سوگند ہے حسرت مجھے اعجاز سخن کییہ سحر ہیں جادو ہیں نہ اشعار ہیں تیرے
کچھ نہ کہنے سے بھی چھن جاتا ہے اعجاز سخنظلم سہنے سے بھی ظالم کی مدد ہوتی ہے
کرو تم مجھ سے باتیں اور میں باتیں کروں تم سےکلیم اللہ ہو جاؤں میں اعجاز تکلم سے
ان کو ہے دعویٰ مسیحائیجو نہیں جانتے شفا کیا ہے
اثر یہ تیرے انفاس مسیحائی کا ہے اکبرؔالہ آباد سے لنگڑا چلا لاہور تک پہنچا
کون لے داد مسیحائی مرے زخموں سےاور ہے کون مرے شہر میں تیرے جیسا
اب حیات انساں کا حشر دیکھیے کیا ہومل گیا ہے قاتل کو منصب مسیحائی
شاید آ جائے کبھی دیکھنے وہ رشک مسیحمیں کسی اور سے اس واسطے اچھا نہ ہوا
کوئی دست مسیحائی کرم انداز ہونے تکنمک پاشی کا زخموں کو مزہ بھی لگ چکا ہوگا
قبر میں راحت سے سوئے تھے نہ تھا محشر کا خوفبعض آئے اے مسیحا ہم ترے اعجاز سے
کیا کرے میری مسیحائی بھی کرنے والازخم ہی یہ مجھے لگتا نہیں بھرنے والا
عشق کا اعجاز سجدوں میں نہاں رکھتا ہوں میںنقش پا ہوتی ہے پیشانی جہاں رکھتا ہوں میں
غم دے گیا نشاط شناسائی لے گیاوہ اپنے ساتھ اپنی مسیحائی لے گیا
ہم ہو گئے شہید یہ اعزاز تو ملااہل جنوں کو نکتۂ آغاز تو ملا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books