aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ऐबक"
نہ تھی حال کی جب ہمیں اپنے خبر رہے دیکھتے اوروں کے عیب و ہنرپڑی اپنی برائیوں پر جو نظر تو نگاہ میں کوئی برا نہ رہا
شرط سلیقہ ہے ہر اک امر میںعیب بھی کرنے کو ہنر چاہئے
ہمارے عیب نے بے عیب کر دیا ہم کویہی ہنر ہے کہ کوئی ہنر نہیں آتا
حسن یہ ہے کہ دل ربا ہو تمعیب یہ ہے کہ بے وفا ہو تم
سب کی طرح تو نے بھی مرے عیب نکالےتو نے بھی خدایا مری نیت نہیں دیکھی
خوش نصیبی میں ہے یہی اک عیببد نصیبوں کے گھر نہیں آتی
دوست ہر عیب چھپا لیتے ہیںکوئی دشمن بھی ترا ہے کہ نہیں
میں اس کے عیب اس کو بتاتا بھی کس طرحوہ شخص آج تک مجھے تنہا نہیں ملا
ہم کو آپس میں محبت نہیں کرنے دیتےاک یہی عیب ہے اس شہر کے داناؤں میں
مجھ میں ہے یہی عیب کہ اوروں کی طرح میںچہرے پہ کبھی دوسرا چہرا نہیں رکھتا
فرشتہ ہے تو تقدس تجھے مبارک ہوہم آدمی ہیں تو عیب و ہنر بھی رکھتے ہیں
کسی کے عیب چھپانا ثواب ہے لیکنکبھی کبھی کوئی پردہ اٹھانا پڑتا ہے
آپ ہی کی ہے عدالت آپ ہی منصف بھی ہیںیہ تو کہیے آپ کے عیب و ہنر دیکھے گا کون
اک دن وہ میرے عیب گنانے لگا فراغؔجب خود ہی تھک گیا تو مجھے سوچنا پڑا
سچ ہے اس ایک پردے میں چھپتے ہیں لاکھ عیبیعنی جناب شیخ کی داڑھی دراز ہے
ہمارے عیب میں جس سے مدد ملے ہم کوہمیں ہے آج کل ایسے کسی ہنر کی تلاش
مجھ میں تھے جتنے عیب وہ میرے قلم نے لکھ دیئےمجھ میں تھا جتنا حسن وہ میرے ہنر میں گم ہوا
عاجزی آج ہے ممکن ہے نہ ہو کل مجھ میںاس طرح عیب نکالو نہ مسلسل مجھ میں
نزدیک کی عینک سے اسے کیسے میں ڈھونڈوںجو دور کی عینک ہے کہیں دور پڑی ہے
تیشہ بکف کو آئینہ گر کہہ دیا گیاجو عیب تھا اسے بھی ہنر کہہ دیا گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books