aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "कलीसा"
ایماں مجھے روکے ہے جو کھینچے ہے مجھے کفرکعبہ مرے پیچھے ہے کلیسا مرے آگے
کعبہ بنائیے کہ کلیسا بنائیےدل سا مکاں حوالے کیا ہے جناب کے
کافر عشق ہوں میں سب سے محبت ہے مجھےایک بت کیا کہ سمایا ہے کلیسا دل میں
واہ کیا راہ دکھائی ہے ہمیں مرشد نےکر دیا کعبے کو گم اور کلیسا نہ ملا
نظر کے سامنے کعبہ بھی ہے کلیسا بھییہی تو وقت ہے تقدیر آزمانے کا
ایمان ساتھ جائے گا کیوں کر خدا کے گھرکعبے کا راستہ تو کلیسا سے مل گیا
کعبے میں تھا سکوں نہ کلیسا میں چین تھاتجھ سے بچھڑ کے دن یہ گزارے کہاں کہاں
کعبہ و دیر و کلیسا کا تجسس کیوں ہوجب مرے قلب ہی میں میرا خدا ہے یارو
برہمن اس کے ہیں شیخ اس کے ہیں راہب اس کےدیر اس کا حرم اس کا ہے کلیسا اس کا
رند مشرب ہیں کسی سے ہمیں کچھ کام نہیںدیر اپنا ہے نہ کعبہ نہ کلیسا اپنا
ہوں وہ کافر کہ مسلمانوں نے اکثر مجھ کوپھونکتے کعبے میں ناقوس کلیسا دیکھا
دل نہ کعبہ ہے نے کلیسا ہےتیرا گھر ہے حریم مریم ہے
کلیسا مولوی راہب پجاریکلس مینار بت محراب صحرا
رتبۂ کفر ہے کس بات میں کم ایماں سےشوکت کعبہ تو ہے شان کلیسا دیکھو
یہ مے کدہ ہے کلیسا و خانقاہ نہیںعروج فکر و فروغ نظر کی منزل ہے
یہ ہند ہے اے مہرؔ یہاں پوج بتوں کوکیوں برہمن دیر و کلیسا نہیں ہونا
ڈھونڈا کیے خدا کو مگر مل نہیں سکامسجد میں بت کدے میں کلیسا میں دیر میں
میں اپنے زہر سے واقف ہوں وہ سمجھتا نہیںہے میرے کیسۂ صد کام میں شرافت بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books