aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "कश्मकश"
تنگ آ چکے ہیں کشمکش زندگی سے ہمٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں بے دلی سے ہم
شب انتظار کی کشمکش میں نہ پوچھ کیسے سحر ہوئیکبھی اک چراغ جلا دیا کبھی اک چراغ بجھا دیا
سوز غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیاجا تجھے کشمکش دہر سے آزاد کیا
زندگی کشمکش وقت میں گزری اپنیدن نے جینے نہ دیا رات نے مرنے نہ دیا
ہے عجب سی کشمکش دل میں اثرؔکس کو بھولیں کس کو رکھیں یاد ہم
منزل نہ ملی کشمکش اہل نظر میںاس بھیڑ سے میں اپنی نظر لے کے چلا ہوں
پہنچی یہاں بھی شیخ و برہمن کی کشمکشاب مے کدہ بھی سیر کے قابل نہیں رہا
عجب سی کشمکش تمام عمر ساتھ ساتھ تھیرکھا جو روح کا بھرم تو جسم میرا مر گیا
دشمن گئے تو کشمکش دوستی گئیدشمن گئے کہ دوست ہمارے چلے گئے
تنگ آتے بھی نہیں کشمکش دہر سے لوگکیا تماشا ہے کہ مرتے بھی نہیں زہر سے لوگ
دن کٹ رہے ہیں کشمکش روزگار میںدم گھٹ رہا ہے سایۂ ابر بہار میں
عجیب کشمکش ہے کیسے حرف مدعا کہوںوہ پوچھتے ہیں حال دل میں سوچتا ہوں کیا کہوں
میری طرف سبھی کہ نگاہیں تھیں اور میںجس کش مکش میں سب تھے اسی کش مکش میں تھا
یہ زندگی ہے اپنی کبھی خوش کبھی اداساس کشمکش سے مجھ کو خدایا رہائی دے
حالانکہ پہلے سائے سے رہتی تھی کشمکشاب اپنے بوجھ سے ہی دبا جا رہا ہوں میں
بڑھنے لگی یقین و گماں میں جو کشمکشوعدہ بھی صبح و شام پہ ٹلتا چلا گیا
اس کشمکش سے دام کے کیا کام تھا ہمیںاے الفت چمن ترا خانہ خراب ہو
مسرور ہو رہے ہیں غم عاشقی سے ہمکیوں تنگ ہوں گے کشمکش زندگی سے ہم
کشمکش ناخن و دنداں کی تھمے تو پھر میںگل آئینہ سے کھینچوں رگ حیرانی کو
نئی محبتیں خالدؔ پرانی دوستیاںعذاب کشمکش بے اماں میں رہتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books